• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ کے دفاتر تین روز کیلئے بند

شائع January 23, 2023
—فائل فوٹو : سینیٹ/فیس بک
—فائل فوٹو : سینیٹ/فیس بک

شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کے تمام دفاتر تین دن کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہدایات کے مطابق (آج) پیر کو ہونے والا اجلاس 26 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رات گئے ہونے والے اس واقعے کے بعد قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کے مطابق عمارت میں چند مقامات پر برقی چنگاریوں کے بعد کچھ تاروں کا نقصان پہنچا، سیکرٹریٹ کے تمام عملے کو جمعرات تک گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس جمعرات تک بند رہے گا اور اس دوران متعلقہ عملہ تمام وائرنگ اور تنصیبات کا تفصیلی معائنہ اور مرمت کرے گا۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے تمام دفاتر کی چیکنگ کی جائے گی، متعلقہ سیکریٹریز کو اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024