• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کرکٹر شان مسعود نے نکاح کرلیا

شائع January 21, 2023
—فوٹو: دا آرٹسٹ فوٹوگرافی، انسٹاگرام
—فوٹو: دا آرٹسٹ فوٹوگرافی، انسٹاگرام

قومی ٹیم کے بلے باز اور نائب کپتان شان مسعود نے نکاح کرلیا اور ان کے نکاح کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شان مسعود کے نکاح کے انتظامات کرنے والی ایونٹ کمپنی ’سوئری پرونٹس‘ (Soiree PR& Events) نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کرکٹر کے نکاح کا دعوت نامہ شیئر کیا۔

شان مسعود کے نکاح کی تقریبات کے انتظامات کرنے والی کمپنی کا تعلق پشاور سے ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ان کے نکاح کی تقریب بھی خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں ہوئی۔

علاوہ ازیں شان مسعود کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والی کمپنی ’دا آرٹسٹ فوٹوگرافی‘ نے بھی ان کے نکاح کی تصاویر شیئر کیں، تاہم تصاویر کے ساتھ کسی طرح کا کوئی کیپشن نہیں دیا گیا۔

علاوہ ازیں شان مسعود اور ان کی شریک حیات نشے خان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں سمیت صحافیوں اور دیگر افراد نے انہیں نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد بھی پیش کی۔

تقریبات کے انتظامات سنبھالنے والی کمپنی نے کرکٹر کے نکاح کا دعوت نامہ شیئر کیا—اسکرین شاٹ
تقریبات کے انتظامات سنبھالنے والی کمپنی نے کرکٹر کے نکاح کا دعوت نامہ شیئر کیا—اسکرین شاٹ

ان کے نکاح کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ نکاح سے قبل کرکٹر نے منگنی کی رسم بھی کی اور انہوں نے اپنی شریک سفر کو انگوٹھی بھی پہنائی۔

شان مسعود پہلے ہی میڈیا کو بتا چکے تھے کہ ان کی شادی 21 جنوری تک ہوگی جب کہ ان کا ولیمہ رواں ماہ کے اختتام تک صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوگا۔

کرکٹر بتا چکے ہیں کہ ان کی ہونے والی شریک سفر کا تعلق پشاور سے ہے اور ان کے نشے خان سے چند سال سے تعلقات تھے۔

کرکٹر نے بتایا تھا کہ وہ اپنی ہونے والی اہلیہ مشے خان سے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ملے تھے، جس کے بعد ان کے درمیان دوستی اور تعلقات ہوئے اور اب وہ شریک حیات بننے جا رہے ہیں۔

انہوں نے نشے خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان سے تعلقات کے بعد ہی کرکٹر کی زندگی اور طبیعت میں بہت بڑا فرق آیا اور انہیں امید ہے شادی کے بعد وہ مزید بہتر انسان اور اچھے کرکٹر بنیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024