• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نوکیا کا 2023 کا پہلا سستا فون پیش

شائع January 19, 2023
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

ماضی کی مقبول موبائل تیار کرنے والی فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے سال 2023 کا اپنا پہلا سستا فون پیش کردیا، جسے فیچرز کے حوالے سے بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے ’نوکیا سی 12‘ کو پیش کیا ہے، جسے کمپنی نے 2021 میں پیش کیے گئے اپنے فون ’سی 10‘ کا سیکوئل قرار دیا ہے۔

فون میں کئی فیچرز اور ٹیکنالوجی اپڈیٹ کیے گئے ہیں، دیگر کمپنیوں کے مقابلے نوکیا نے اس فون کے بیک پر صرف ایک ہی کیمرا دیا ہے۔

نوکیا سی 12 کو 3۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، اس میں بیک اور فرنٹ پر ایک ایک کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 8 میگا جب کہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے مگر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے کیمرے باقی فونز کے دو کیمروں سے بھی بہتر رزلٹ دینے کے قابل ہیں۔

فون کو 2 اور 4 جی بی کے دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں 64 جی بی ریم دی گئی ہے۔

نوکیا سی 12 میں 3 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو 33 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

اوکٹاکور کے سی پی یو کے حامل فون میں اینڈرائیڈ 12 گو کا جدید آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے اور اسے سیاہ اور بلیو رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق رواں سال کے اس سستے ترین فون میں فور جی نیٹ ورک کی سپورٹ دی گئی ہے اور اسے ابتدائی طور پر چند یورپی ممالک میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کی قیمت پاکستانی 29 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے اور امکان ہے کہ اسے جلد ہی پاکستان میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024