• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آرمینیا: فوجی بیرکس میں آگ لگنے سے 15 اہلکار ہلاک

شائع January 19, 2023
آرمینیا کے فوجی بیرکس میں آگ لگ گئی—فوٹو: اے ایف پی
آرمینیا کے فوجی بیرکس میں آگ لگ گئی—فوٹو: اے ایف پی

وسطی ایشیائی ملک آرمینیا میں فوجی بیرکس میں آگ لگنے سے 15 اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق آرمینیا کی وزارت دفاع نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں فوجی بیرکس میں لگنے والی آگ سے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے اور تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

وزارت دفاع نے کہا کہ ملٹری یونٹ کی اسنائپر کمپنی اور ایک انجنیئر کی بیرکس میں آگ بھڑک اٹھی جہاں یہ ہلاکتیں ہوئیں جبکہ تین اہلکاروں کی حالات تشویش ناک ہے۔

وزارت دفاع نے کہا کہ فوجی بیرکس میں آگ آذربائیجان کی سرحد کے قریب مشرقی علاقے کے ایک گاؤں ازات میں صبح تقریباً 1:30 بجے لگی۔

وزیر دفاع سورین پاپیکیان نے ابتدائی تفیصلات بتاتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کا واقعہ حفاظتی قواعد کی خلاف وزری کے نتیجے میں پیش آیا، جس میں ممنوع مواد یعنی پیٹرول کا استعمال کیا گیا تھا۔

وزیر دفاع نے آرمی کمانڈر اور متعدد سینیئر افسران کو معطل کردیا ہے، تاہم تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ حفاظتی قواعد کی خلاف وزری پر تفتیشی عمل جاری ہے۔ 

خیال رہے کہ اگست 2022 میں آرمینیا کے دارالحکومت یریوان کے ایک بازار میں دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

وزارت دفاع نے کہا کہ ان کا ایک افسر بھی آذربائیجان میں لگنے والی آگ سے شدید زخمی ہوگیا ہے، تاہم آذربائیجان کی وزارت دفاع نے اہلکاروں کی طرف سے فائرنگ کی بات کو مسترد کردیا۔

دونوں فریق ایک دوسرے پر 2020 میں لڑائی ختم کرنے کے لیے روسی ثالثی کے تحت طے پانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024