• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت: 7کروڑ روپے انشورنس کی رقم کیلئے اپنی موت کا ڈراما کرنے والا شخص گرفتار

شائع January 19, 2023
پولیس نے مرکزی ملزم کے ساتھ ساتھ اس کی بیوی اور رشتے داروں کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا ہے— فائل فوٹو: اے پی
پولیس نے مرکزی ملزم کے ساتھ ساتھ اس کی بیوی اور رشتے داروں کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا ہے— فائل فوٹو: اے پی

بھارتی ریاست تیلنگانہ کی پولیس نے انشورنس کی 7 کروڑ سے زائد مالیت کی رقم ہتھیانے کے لیے اپنے ہی قتل کا ڈراما رچانے والے سیکشن آفیسر اور اس کی بیوی سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق مرکزی ملزم تیلنگانہ کے ضلع میڈک کے اسٹیٹ سیکریٹریٹ میں اسسٹنٹ سیکشن آفیسر کی حیثیت سے کام کرتا ہے جو اسٹاک مارکیٹ میں 85 لاکھ روپے گنوانے کے بعد شدید مقروض ہونے کے سبب پریشانی کا شکار تھا اور اسی پریشانی سے چھٹکارا پانے کے لیے اس نے خود اپنے قتل کا ڈرامہ کر کے اپنی انشورنش کے 7 کروڑ روپے سے زائد بٹورنے کا منصوبہ بنایا۔

پولیس کے مطابق اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سیکشن آفیسر نے پہلے اپنے نام سے گزشتہ ایک برس کے دوران 7 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی 25 انشورنس پالیسیاں خریدیں اور اپنی بیوی اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے ہم شکل ایک شخص کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

ملزمان نے مبینہ طور پر ایک شخص کو قتل کیا اور اسے اسسٹنٹ سیکشن آفیسر ظاہر کیا تاکہ انشورنس کی رقم کا دعویٰ کر سکیں اور رقم وصولی پر قرض کی ادائیگی کریں۔

پولیس نے ابتدائی طور پر ایک 44سالہ شخص کی موت کا مقدمہ درج کیا جہاں تیلنگانہ میں ایک جلی ہوئی گاڑی سے ایک لاش ملی تھی جس کے آئی ڈی کارڈ سے اس کی شناخت حیدرآباد میں کام کرنے والے سیکشن آفیسر کے طور پر ہوئی تھی۔

تاہم پولیس نے تمام پہلوؤں سے مزید تفتیش کی تو ملزمان کا بھانڈا پھوٹ گیا اور انہیں پتا چلا کہ جس شخص کو دراصل مردہ تصور کیا جا رہا ہے وہ زندہ ہے اور اس نے خود اپنے قتل کا ڈرامہ رچانے کے لیے کسی اور شخص کو قتل کیا ہے۔

پولیس نے منگل کو مرکزی ملزم کو حراست میں لیا اور پھر اس کی بیوی اور رشتے داروں سمیت مزید چار ملزمان کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 8 جنوری کو اسسٹنٹ سیکشن آفیسر نے اپنے ایک ہم شکل کو نظام آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب جھانسا دے کر ساتھ چلنے کا کہا، اس کے بعد اس کو گنجا ہو کر سیکشن آفیسر کی وردی پہننے پر راضی کیا اور وینکٹاپور گاؤں لے گئے۔

اس کے بعد ملزمان نے گاڑی کے اندر اور باہر پیٹرول چھڑک کر اس شخص سے گاڑی میں بیٹھنے کو کہا اور اس کے انکار پر دونوں نے تیز دھار آلے سے مبینہ طور پر اسے قتل کردیا۔

اس کے بعد انہوں نے مذکورہ شخص کو گاڑی میں بٹھا کر پوری کار کو آگ لگا دی لیکن پولیس نے ملزمان کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024