• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

رون جیریمی ’ریپ‘ مقدمات کا سامنا کرنے سے بچ گئے، ذہنی معذور قرار

شائع January 19, 2023
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

کم از کم 2 ہزار فحش فلموں میں کام کرنے والے 69 سالہ امریکی اداکار رونالڈ جیریمی ہیٹ المعروف رون جیریمی کو امریکی عدالت نے ذہنی معذور قرار دیتے ہوئے انہیں مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی عدالت نے سرکاری وکلا سمیت اداکار کے وکلا کی جانب سے جمع کرائی دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد رون جیریمی کو ذہنی طور پر معذور قرار دیا۔

جج نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے گئے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ رون جیریمی لاعلاج ذہنی بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

عدالت کے مطابق ذہنی طور پر معذور شخص کے خلاف مقدمے کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

دوران سماعت سرکاری وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ وقتا بوقتا رون جیریمی کی ذہنی صحت کا جائزہ لینے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔

عدالت نے رون جیریمی کے خلاف مزید کوئی احکامات دیے بغیر سماعت ملتوی کردی، اب عدالت اداکار کے سرکاری ہسپتال سے علاج کروانےسے متعلق فیصلہ کرے گی۔

کم از کم 2 ہزار فحش فلموں میں کام کرنے والے رون جیریمی پر اگست 2021 میں اسی عدالت میں مزید 21 خواتین و کم عمر لڑکیوں کے ’ریپ‘ اور ’جنسی استحصال‘ کے 30 الزامات عائد کیے تھے۔

اس سے قبل ان پر دو مختلف مواقع پر کم از کم 15 خواتین کے استحصال اور چھیڑ خانی کے 25 کے قریب الزامات عائد کیے جا چکے تھے۔

رون جیریمی نے اگست 2021 میں خود پر عائد کیے گئے تمام الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا تھا۔

ان پر عائد کیے گئے الزامات میں 15 سالہ لڑکی کو 2004 میں استحصال کا نشانہ بنانے کا الزام بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں ان پر لگائے گئے الزامات میں 17 سالہ لڑکی کا 2008 اور 26 سالہ خاتون کا 2003 میں ریپ کرنے سمیت 19 سالہ لڑکی کا 1996 میں فوٹو شوٹ کے دوران ریپ کرنے کا الزام شامل ہے۔

مجموعی طور پر رون جیریمی کے خلاف 21 خواتین و کم عمر لڑکیوں کے ’ریپ‘ اور ’جنسی استحصال‘ کے 30 الزام عائد کیے جا چکے ہیں۔

ان پر لگائے گئے الزامات کی چارج شیٹ کے مطابق اداکار نے 15 سے 51 سالہ کی خواتین کو نشانہ بنایا۔

الزامات کے مطابق انہوں نے 1996 سے لے کر 2020 تک مجموعی طور پر 15 سال سے 54 سال تک کی 23 خواتین کو 35 بار ’ریپ‘ اور ’جنسی استحصال‘ کا نشانہ بنایا۔

رون جیریمی کو جون 2020 میں ’ریپ‘ الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں 66 لاکھ امریکی ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

رون جیریمی کو فحش فلموں کا مقبول اداکارہ مانا جاتا ہے، انہوں نے 1970 سے لے کر گزشتہ دہائی تک 2 ہزار سے زائد فلموں اور کلپس میں پرفارمنس کر رکھی ہے۔

اگر ان کے خلاف ٹرائل چلتا اور ان پر جرم ثابت ہوتا تو انہیں مجموعی طور پر 330 سال کی سزا ہوسکتی تھی مگر اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کے صحت مند ہونے تک ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024