• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فہد ہارون وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

شائع January 19, 2023
معاون خصوصی فہد ہارون کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا — فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
معاون خصوصی فہد ہارون کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا — فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد فہد ہارون کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا۔

وفاقی کابینہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے فہد ہارون کو معاون خصوصی تعینات کرتے ہوئے وزیر مملکت کی حیثیت دی گئی ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے رول 4 (6) کے تحت فہدر ہارون کو معاون خصوصی تعینات کردیا ہے۔

فہد ہارون، وزیر اعلیٰ سندھ کے میڈیا ایڈوائز تعینات تھے اور اس سے قبل وہ وزیراعظم کے بھی فوکل پرسن تعینات تھے۔

وزیراعظم نے ایک اور معاون خصوصی کا اضافہ کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کافی عرصہ پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ کفایت شعاری اقدامات کو اپنایا جائے گا اور کابینہ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی تاہم اس کے بعد بھی کابینہ میں متعدد ارکان کو شامل کیا گیا۔

وزیر اعظم نے نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا، تاہم وزیر اعظم کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 77 پر پہنچ گئی جبکہ معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 32 ہوگئی ہے۔

اس وقت موجود حکومت میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت اور 4 مشیر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل 2022 میں اقتدار میں آنے والی حکومت میں ابتدائی طور پر 37 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے کچھ عرصے میں اپنے معاونین خصوصی تعینات کیے تھے جن کی تعداد بڑھتی گئی۔

بعد ازاں وفاقی وزرا اور مشیروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا رہا اور اسی طرح یہ تعداد 77 پر پہنچ گئی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024