• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قرض کی منظوری مؤخر

شائع January 19, 2023
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے 2 قرضوں کی منظوری ملک میں توانائی کے قرضوں اور ٹیرف کے حوالے سے کچھ اقدامات کے سبب اگلے مالی سال تک مؤخر کر دی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت خزانہ کے ذرائع نے نام ظاہر کرنے سے انکار کردیا کہ وہ میڈیا سے بات کرنے کے مجاز نہیں ہیں، کہا کہ قرضوں کی منظوری جون سے زیر التوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اہم مسئلہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کی منیجمنٹ اور ٹیرف پر نظرثانی کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات ہماری طرف سے زیر التوا ہیں، عالمی بینک اور وزارت خزانہ نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

پاکستان اب بھی تباہ کن سیلاب کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے، جس سے 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر رواں ماہ کے آغاز میں کم ہر کر 4 ارب 30 کروڑ ڈالر پر آگئے، جس سے بمشکل 3 ہفتوں کی درآمدات ہو سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024