• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عادل خان نے راکھی ساونت سے شادی کی تصدیق کردی

شائع January 16, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی مسلمان اداکار عادل خان درانی نے کچھ دنوں بعد بلآخر تصدیق کردی کہ انہوں نے ڈراما کوئین اور متنازع اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرلی۔

راکھی ساونت نے ایک ہفتہ قبل انسٹاگرام پر عادل خان درانی سے شادی کرنے کی ویڈیوز و تصاویر شیئر کی تھیں۔

راکھی ساونت کی جانب سے ویڈیو و تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد عادل خان درانی نے اداکارہ کے دعووں کی تردید یا تصدیق نہیں کی تھی، تاہم کہا تھا کہ وہ دو ہفتوں میں اس حوالے سے مکمل معلومات جاری کریں گے۔

اور اب انہوں نے راکھی ساونت سے شادی کرنے کی تصدیق کردی۔

عادل خان درانی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں راکھی ساونت سے شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے اداکارہ سے شادی کرلی۔

انہوں نے اپنی مختصر پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے کبھی ایسا نہیں کہا تھا کہ انہوں نے اداکارہ سے شادی نہیں کی، البتہ انہوں نے اس معاملے پر کچھ دن بات نہیں کی۔

عادل خان درانی کے مطابق انہوں نے کچھ مسائل کی وجہ سے کچھ دن مذکورہ معاملے پر بات نہیں کی، انہیں کچھ چیزیں سنبھالنی تھیں، جس وجہ سے وہ خاموش رہے۔

عادل خان درانی کی جانب سے پوسٹ میں راکھی ساونت سے شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد بھارتی خبر رساں ’ایشین نیوز انٹرنیشنل‘ (اے این آئی) نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عادل خان نے بلآخر راکھی ساونت سے شادی کی تصدیق کردی۔

اسی حوالے سے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے بھی اپنی خبر میں بتایا کہ راکھی ساونت کے دعوے سچ ثابت ہوئے اور اداکار عادل خان درانی نے اداکارہ سے شادی کی تصدیق کردی۔

اگرچہ عادل خان درانی نے راکھی ساونت سے شادی کی تصدیق کی پوسٹ کی، تاہم انہوں نے اس ضمن میں مزید کچھ نہیں بتایا کہ انہوں نے کب شادی کی اور کیا واقعی راکھی ساونت نے مذہب تبدیل کرکے اسلام قبول کرلیا؟

راکھی ساونت نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی عادل خان درانی سے 7 ماہ قبل 2022 کے وسط میں شادی ہوئی تھی۔

دونوں کی شادی کی تصاویر اور وائرل ہونے والی ویڈیوز میں راکھی ساونت کو کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے دیکھا اور سنا بھی جا سکتا ہے جب کہ ان کے نکاح نامے کی وائرل تصویر میں ان کا نام فاطمہ پڑھا جا سکتا ہے۔

اب عادل خان درانی کی جانب سے شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد راکھی ساونت نے ایک یوٹیوبر واحد خان سے بات کرتے ہوئے مذہب تبدیل کرنے کے حوالے سے واضح جواب نہیں دیا اور کہا کہ محبت میں مذاہب اہمیت نہیں رکھتے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انہوں نے عادل کی محبت میں ان کا مذہب اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ محبت میں اگر عادل ان کا مذہب اپناتے ہیں تو بھی کوئی بات نہیں اور اگر وہ ان کے مذہب میں چلی جاتی ہیں تو بھی کوئی بڑی بات نہیں۔

انہوں نے انٹرویو میں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ عادل خان درانی نے ان سے شادی کرنے کی تصدیق کردی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024