• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

بلدیاتی انتخابات کے روز اشتہاری مہم چلانے پر الیکشن کمیشن کا حکومت سندھ کو نوٹس

شائع January 16, 2023
الیکشن کمیشن نے سندھ انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
الیکشن کمیشن نے سندھ انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن نے کراچی، حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر اشتہارات چلانے کا نوٹس لے لیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے روز الیکٹرک بس سمیت دیگر منصوبوں سے متعلق الیکٹرونک میڈیا پر اشتہارات چلانے اور الیکشن قانون کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن نے سندھ انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق ’سندھ حکومت کی جانب سے 15 جنوری کوانتخابات کے روز سرکاری خزانے سے الیکٹرک بس کے آغاز سمیت کراچی کے دیگر منصوبوں سے متعلق الیکٹرونک میڈیا پر اشتہاری مہم چلائی گئی جو واضح طور پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 16 جنوری سے پہلے وضاحت دی جائے، وضاحت دینے میں ناکامی پر کارروائی کے لیے معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجا جائے گا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 218 (3) کے تحت الیکشن کمیشن کو اختیار حاصل ہے کہ ادارہ منصفانہ، شفاف اور قانون کے تحت انتخابات کروائے اور کرپٹ کارروائیوں کے خلاف کارروائی کا بھی اختیار حاصل ہے۔

الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 4 کے تحت ادارہ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف احکامات اور ہدایات جاری کریں۔

نوٹس میں سیاسی جماعتوں، انتخابی امیدواروں، انتخابی ایجنٹوں اور پولنگ ایجنٹس کے لیے 2022 کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق بھی دہرایا گیا تاکہ تمام امیدواروں کے لیے مقابلے کا برابر میدان فراہم کیا جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024