• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بولی وڈ فلموں میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کو دشمن کے طور پر دکھایا جاتا ہے، صنم سعید

شائع January 14, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ بولی وڈ فلموں میں ہمیشہ مسلمانوں اور پاکستانیوں کو بھارت کے دشمن کے طور پر منفی کرداروں میں دکھایا جاتا ہے جو کہ انتہائی غلط بات ہے۔

صنم سعید نے بھارتی ویب سائٹ ’بروت‘ کو دیے گئے مختصر انٹرویو میں بولی وڈ فلموں کے مواد اور دونوں ممالک میں فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شاید ہی کوئی ایسی بولی وڈ فلم دیکھی ہو، جس میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کو مثبت کردار یا بھارت کے دوست کے کردار میں دکھایا گیا ہو۔

اداکارہ کے مطابق بولی وڈ فلموں میں ایک مسلمان شخص کو نماز کی ٹوپی اور آنکھوں میں کاجل لگایا ہوا دکھایا جاتا ہے جب کہ اسے ایسی جگہ پر نماز پڑھتے ہوئے دکھایا جاتا ہے، جس کے پیچھے سبز رنگ کے کپڑے لٹکے ہوتے ہیں۔

صنم سعید کا کہنا تھاکہ بولی وڈ فلم سازوں کے لیے آنکھوں میں کاجل لگانے، نماز کی ٹوپی پہننے اور نماز کی جگہ ہرے کپڑے لٹکانے والے ہی مسلمان ہوتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ بھارتی فلموں میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کو بھارت کے دشمن کے روپ میں منفی کرداروں میں دکھایا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے متعدد بولی وڈ فلمیں دیکھی ہیں اور کسی ایک اپنی پسندیدہ فلم کا نام بتانا ان کے لیے بہت مشکل ہوگا۔

تاہم ساتھ ہی صنم سعید نے اداکارہ کنگنا رناوٹ کی فلم ’کوئین‘ کو اپنی پسندیدہ فلم قرار دیا اور کہا کہ مذکورہ فلم کو دیکھ کر انہیں ایسا لگا جیسے ان کی حقیقی زندگی کے واقعات ہوں۔

صنم سعید نے دونوں ممالک میں فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کی جانب سے ’اڑی حملے‘ کے بعد پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنا سب کو چونکا دینے والا فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان کئی سال سے لگی پابندی کے بعد اب ہر کوئی اپنے اپنے کام میں مصروف ہوچکا ہے، اب دونوں ممالک کے فنکار کچھ نہییں کر سکتے۔

صنم سعید کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان اب بھی اچھےتعلقات ہیں مگر وہ دونوں ممالک کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔

بھارت میں ماہرہ خان اور فواد خان کے دوبارہ کام کرنے کے ایک سوال کے جواب میں صنم سعید نے بتایاکہ انہیں یقین ہے کہ دونوں اداکار خوف زدہ ہوں گے، کیوں کہ 2016 کے جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے تو بھارت میں فواد خان اور ماہرہ خان کے ساتھ اچھا رویہ اختیار نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں اداکار ماضی میں بھارت میں اپنے ساتھ ہونے والے تجربات کی وجہ سے دوبارہ وہاں کام کرنے کے حوالے سے خوف زدہ ہوں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Farhan shamsi Jan 14, 2023 09:15pm
Wow you don't say. No s*** Sherlock

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024