• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

والد کی خواہش پر گزشتہ سال شادی کرلی تھی، محب مرزا

شائع January 14, 2023
محب مرزا نے دوسری اہلیہ کا نام نہیں بتایا—فوٹو: انسٹاگرام
محب مرزا نے دوسری اہلیہ کا نام نہیں بتایا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار، لکھاری، ہدایت کار و پروڈیوسر محب مرزا نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال والد کی خواہش پر شادی کرلی تھی اور اب وہ تنہا زندگی نہیں گزار رہے۔

محب مرزا کے والد محسن مرزا جنوری 2022 میں انتقال کر گئے تھے اور گزشتہ ایک سال سے محب مرزا کی صنم سعید سے شادی کی افواہیں بھی ہیں۔

اب اداکار نے صنم سعید کا نام لیے بغیر اور اپنی نئی شریک حیات کا نام بتائے بغیر تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایک سال قبل ہی شادی کرلی تھی۔

محب مرزا حال ہی میں جیو ٹی وی کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہون نے شادی کے سوال پر وضاحت کی مگر یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے ایک سال قبل کس سے شادی کی تھی۔

محب مرزا نے شادی کے سوال پر بتایا کہ خدا کا شکر ہے، انہوں نے ایک سال قبل ہی شادی کرلی تھی اور اب وہ تنہا زندگی نہیں گزار رہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ ان کے والد کی خواہش تھی کہ وہ اکلوتے بیٹے کو زندگی میں ہی شادی شدہ دیکھ کر جائیں، اس لیے انہوں والد کے انتقال سے قبل ہی گزشتہ برس شادی کرلی تھی۔

ان کے والد محسن مرزا جنوری 2022 میں انتقال کر گئے تھے، تاہم اداکار نے اپنی شادی کی تاریخ نہیں بتائی۔

محب مرزا نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے پہلے کبھی کسی شو یا پروگرام میں شادی سے متعلق اس لیے بات نہیں کی، کیوں کہ ان سے کبھی ایسا سوال ہی نہیں کیا گیا۔

تاہم انہوں نے اپنی دوسری شادی سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی اہلیہ سے متعلق کچھ بتایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ان کا ولیمہ ہوا تو ایک شخص نے آکر انہیں مبارک باد پیش کی اور انہیں کہا کہ ’عمر قید مبارک ہو‘۔

محب مرزا کے مطابق انہیں ’عمر قید مبارک ہو‘ کا جملا سن کر غصہ آگیا۔

انہوں نے شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی بہت اچھا تعلق اور رشتہ ہے، لوگوں کو سماج یا اہل خانہ کے دباؤ میں آکر شادی نہیں کرنی چاہئیے، وہ اپنے دل اور دماغ کی بات سن کر شادی کا فیصلہ کریں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہمارے سماج میں لڑکوں کی شادی سے متعلق کوئی تربیت نہیں ہوتی، والدین یا اہل خانہ کے دیگر بزرگ اور تجربہ کار افراد کو لڑکوں کو تربیت دینی چاہئیے کہ شادی کا مطلب عمر قید نہیں بلکہ ذمہ داری ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ محب مرزا کی پہلی شادی ماڈل آمنہ شیخ سے 2005 میں ہوئی تھی، جوڑے کے ہاں 2015 میں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان 2019 میں طلاق ہوگئی تھی۔

محب مرزا نے صنم سعید کا نام نہیں لیا—فوٹو: انسٹاگرام
محب مرزا نے صنم سعید کا نام نہیں لیا—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024