• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز

شائع January 14, 2023
یہ بس ایک ہی چارج سے 240 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے—فوٹو: وائٹ اسٹار
یہ بس ایک ہی چارج سے 240 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے—فوٹو: وائٹ اسٹار

کراچی میں پیپلز بس سروس پروگرام کے تحت پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومتِ سندھ نے کراچی ایئرپورٹ سے سی ویو تک الیکٹرک بس سروس کے پہلے روٹ کا افتتاح کردیا ہے۔

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر محنت سعید غنی کے ہمراہ بس سروس کا افتتاح کیا، انہوں نے سروس میں سہولیات کا جائزہ لیا اور بس میں سفر بھی کیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ’یہ پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس ہے جو آج کراچی میں شروع کی جا رہی ہے، یہ ماحول دوست بسیں ہیں جو بجلی سے چلیں گی‘۔

انہوں نے کہا کہ سی ویو، کلفٹن سے ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کے لیے کوئی بس سروس نہیں تھی اور انہیں پرائیویٹ گاڑیاں یا کیب استعمال کرنا پڑتی تھیں جن کا کرایہ تقریباً 1500 روپے ہوتا تھا لیکن الیکڑک بس سروس سے مسافر اب صرف 50 روپے میں ایئرپورٹ تک جاسکتے ہیں’۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ ایک ہی چارج سے 240 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھنے والی یورپی معیار کی یہ بسیں کسی قسم کی آلودگی کا باعث نہیں بنیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بس سروس ٹینک چوک جناح ایونیو سے ایئرپورٹ، شارع فیصل، ایف ٹی سی، کورنگی روڈ، خیابان اتحاد سے سی ویو کے کلاک ٹاور تک جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Shahzad Khaliq Jan 15, 2023 11:26am
Great service

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024