• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ ٹاپ گلوبل میوزک ویڈیوز میں شامل

شائع January 13, 2023
گلوکار نے لوگوں کی محبت کا شکریہ بھی ادا کیا—فوٹو: انسٹاگرام
گلوکار نے لوگوں کی محبت کا شکریہ بھی ادا کیا—فوٹو: انسٹاگرام

’کنا یاری‘ فیم گلوکار کیفی خلیل کا مقبول گانا ’کہانی سنو‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ مقبول 100 گلوبل گانوں کی فہرست میں 55 ویں نمبر پر آگیا۔

کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘کو جنوری 2021 میں ریلیز کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا۔

بعد ازاں کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا تھا۔

ان کے مذکورہ گانے کو بہت پسند کیا گیا اور اسے دیگر گلوکاروں نے بھی گاکر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

گزشتہ برس دسمبر میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی ’کہانی سنو‘ کو گایا تھا، جس پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے کیفی خلیل کے زبردست گانے کو ہی ختم کردیا۔

’کہانی سنو‘ کو حال ہی میں ’اے آر وائی ڈیجیٹل‘ پر ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

اب کیفی خلیل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری اور ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کا گانا ’کہانی سنو‘ یوٹیوب پر عالمی سطح پر مقبول 100 گانوں کی فہرست میں 55 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

انہوں نے اپنے گانے کے گلوبل ٹرینڈ میں جگہ بنانے پر مداحوں اور شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

’کہانی سنو‘ یوٹیوب کے گلوبل ٹرینڈ میوزک میں 55 سے 54 ویں نمبر تک ٹرینڈ کرتا رہا جب کہ اسی فہرست میں ٹاپ 35 میں علی سیٹھی اور شئے گل کا 2021 میں ’کوک اسٹوڈیو 14‘ کا گانا ’پسوڑی‘ بھی شامل رہا۔

یوٹیوب پر ٹاپ 100 گانوں میں 13 جنوری تک پاکستان کے صرف مذکورہ دونوں گانے ہی شامل تھے جب کہ فہرست میں متعدد بھارتی گانے شامل رہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹاپ 100 میں دوسرے نمبر پر شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کا گانا ’بے شرم رنگ‘ رہا جب کہ تیسرے نمبر پر بھی ان کا گانا ’جھومے جو پٹھان‘ رہا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024