• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عادل درانی کا راکھی ساونت سے شادی کی تصدیق سے گریز

شائع January 13, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی مسلمان اداکار عادل خان درانی نے بولی وڈ کی ڈراما کوئین راکھی ساونت سے شادی کی تصدیق کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر مذکورہ معاملے پر مکمل وضاحت دیں گے۔

بھارت کی متنازع، بولڈ اور ہندو ازم کی پرچار کرنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک روز قبل انسٹاگرام پر اپنی شادی کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے عادل خان درانی سے شادی کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اداکارہ کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی تھیں اور ایک ویڈیو میں انہیں کلمہ شہادت پڑھتے بھی دیکھا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا نے ان کے نکاح نامے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے نکاح کے بعد اپنا نام بھی تبدیل کرکے راکھی ساونت فاطمہ رکھ گیا۔

شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد راکھی ساونت نے ’ٹائمز آف انڈیا‘ سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے عادل خان درانی سے 7 ماہ قبل شادی کی تھی مگر شوہر کے کہنے پر اسے خفیہ رکھا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ عادل درانی اپنے اہل خانہ سے ڈرے ہوئے ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے شادی کو خفیہ رکھنے کا بھی کہا۔

تاہم اب عادل خان درانی نے مختصر انٹرویو میں شادی کے معاملے پر بات کرنے سے معذرت کرتے ہوئے لوگوں سے دو ہفتوں کا وقت مانگ لیا۔

عادل خان درانی اور راکھی ساونت نے واحد خان نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر کو دیے گئے انٹرویو میں کھل کر شادی پر بات نہیں کی، تاہم دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

دوران انٹرویو عادل خان درانی نے کہا کہ وہ اس وقت راکھی ساونت سے شادی کی خبروں کو نہ تو درست مانتے ہیں اور نہ ہی غلط اور وہ اس وقت مذکورہ معاملے پر بات بھی نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ 12 دن کے اندر لوگوں کو شادی سے متعلق پوری باتیں بتائیں گے لیکن فوری طور پر وہ اپنی شادی کو نہ تو تسلیم کرسکتے ہیں اور نہ اسے مسترد کر سکتے ہیں۔

عادل خان نے درانی نے راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے اور نکاح سے متعلق بات کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 10 یا 12 دن میں لوگوں کو مکمل سچائی بتائیں گے۔

اسی دوران راکھی ساونت نے بھی شادی کی تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کچھ دن میں سب کچھ جان جائیں گے۔

راکھی ساونت اور عادل خان درانی کے مذکورہ انٹرویو کے بعد چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر دونوں نے کسی ڈرامے یا ریئلٹی شو کے لیے اسٹنٹ کیا اور حقیقت میں انہوں نے کوئی شادی نہیں کی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024