• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملالہ یوسف زئی کے بعد رز احمد بھی ’جوائے لینڈ‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بن گئے

شائع January 13, 2023
رز احمد سے قبل 12 شخصیات فلم کو بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر جوائن کر چکیں—فوٹو: انسٹاگرام
رز احمد سے قبل 12 شخصیات فلم کو بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر جوائن کر چکیں—فوٹو: انسٹاگرام

نوبیل انعام یافتہ سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی کے بعد آسکر ایوارڈ یافتہ برطانوی نژاد پاکستانی اداکار رز احمد بھی متنازع پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بن گئے۔

’جوائے لینڈ‘ کو پاکستان کی آسکر اکیڈمی نے ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا تھا، جسے آسکر انتظامیہ نے بھی دنیا بھر سے آنے والی غیر ملکی زبان کی 15 بہترین فلموں میں جگہ دی تھی۔

’جوائے لینڈ‘ کو گزشتہ برس ’کانز‘ فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا، جہاں اس نے ’پامیر کوئیر‘ ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

فلم کو کہانی کی وجہ سے پاکستان میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس پر ابتدائی طور پر پابندی بھی عائد کی گئی تھی، تاہم بعد ازاں اسے جزوری طور پر ملک بھر میں دکھایا گیا تھا۔

ہدایت کار صائم صادق کی اس فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

’جوائے لینڈ‘ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد اور مخنث ڈانسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کلب میں کام کرنے کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

فلم کو کہانی کے اچھوتے موضوع کی وجہ سے کافی سراہا گیا اور پاکستان جیسے معاشرے میں معیوب سمجھے جانے والے موضوع پر فلم بنانے کی وجہ سے ہی اس کی ٹیم کو اعلیٰ ترین عالمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

رز احمد 13 جنوری کو انسٹاگرام پر فلم کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بننے کی تصدیق کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ مین ’جوائے لینڈ‘ فلم کی تعریف کرتے ہوئے اسے شاہکار قرار دیا اور ساتھ ہی صائم صادق کی ہدایت کاری کی بھی تعریفیں کیں۔

رز احمد نے ’جوائے لینڈ‘ کی کہانی کو آسمان کو چیرنے والی کہانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بننے پر فخر ہے۔

اسی حوالے سے انہوں نے شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی‘ سے بھی بات کی اور کہا کہ بنیادی دور پر وہ سیکولر ذہنیت کے مالک ہیں اور اسی وجہ سے ہی انہوں نے فلم میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شرکت کی۔

رز احمد سے قبل اکتوبر 2022 میں ملالہ یوسف زئی نے بھی فلم میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت اختیار کی تھی جب کہ اس سے قبل جمائمہ خان، رامن بہرانی، ولیم اولسن، جین گوئنے بلیک، ٹفینی بوئلے، ایلسا رامو، اولیگ ڈبسن، کیتھرن لوہمن، ہری چرن پرساد، سکانیا پوولا اور اویس احمد بھی فلم میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شامل ہوچکے ہیں۔

اتنی بڑی اور متعدد شخصیات کی جانب سے ’جوائے لینڈ‘ میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت اختیار کرنے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم غیر ملکی کیٹگیری میں آسکر جیتنے میں کامیاب جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024