• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بے بی لیشس’ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی محبت اور جدائی کی کہانی

شائع January 12, 2023
فلم کو آئندہ ماہ فروری میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو آئندہ ماہ فروری میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی آنے والی رومانٹک مصالحہ فلم ’بے بی لیشس‘ (Babylicious) کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں دونوں کو نہ صرف محبت کرتے دکھائا جائے گا بلکہ دونوں کے درمیان اختلافات بھی دکھائے جائیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی حقیقی زندگی بھی فلم کی کہانی سے کافی ملتی جلتی ہے۔

دونوں نے 2012 میں محبت کی شادی کی تھی اور ان کی جوڑی کو شوبز کی رومانوی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا تھا مگر 2020 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

طلاق کے بعد اب پہلی بار دونوں ’بے بی لیشس‘ (Babylicious) میں ایک ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

دونوں کی فلم ’بے بی لیشس‘ (Babylicious) کے جاری کیے گئے مختصر ٹریلر میں دونوں کو ایک دوسرے سے محبت کرتے اور ایک دوسرے سے الگ نہ ہونے کی قسمیں کھاتے دکھایا گیا ہے۔

ساتھ ہی ٹریلر میں دونوں کے درمیان کسی تیسرے فرد کے آنے کی وجہ سے اختلافات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ ’بے بی لیشس‘ (Babylicious) کی کہانی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی حقیقی زندگی سے انتہائی ملتی جلتی ہے۔

فلم میں دیگر اداکاروں کے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے، جن میں اداکار مانی سرفہرست ہے۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ شائقین کو مصالحہ اور ایکشن بھی دیکھنے کو ملے گا، تاہم فلم میں زیادہ تر رومانس کو دکھایا جائے گا۔

ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے ’بے بی لیشس‘ (Babylicious) کو آئندہ ماہ 10 فروی کو ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024