• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

ہانیہ عامر مجھے ’مست‘ لگتی ہے، بھارتی گلوکار بادشاہ

شائع January 10, 2023
ہانیہ عامر نے بھی بھارتی گلوکار کو مست قرار دیا—فوٹو: انسٹاگرام
ہانیہ عامر نے بھی بھارتی گلوکار کو مست قرار دیا—فوٹو: انسٹاگرام

’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، گرمی، پاگل، بیڈ بوائے، اکھ لڑ جاوے، ڈی جے والے بابو، پانی پانی اور کالا چشمہ‘ جیسے نئی نسل میں مقبول گیت گانے والے بھارتی گلوکار نے نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ’مست‘ بندی لگتی ہے۔

گلوکار و ریپر بادشاہ کو بھارت کی طرح پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک اور مشرق وسطیٰ میں بھی اپنے ڈسکو گانوں کی وجہ سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

ان کے گانے ’پاگل‘ سمیت دیگر گانوں نے یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والوں گانوں میں بھی اپنی جگہ بنائی اور ان کے گانے شادیوں اور پارٹیوں میں بھی سنے جاتے ہیں۔

حال ہی میں بادشاہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں ان سے ایک مداح پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق بھی سوال پوچھا۔

بادشاہ نے ہانیہ عامر سے متعلق پوچھے گئے سوال کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے ویڈیو میں جواب بھی دیا اور ان کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اداکارہ نے بھی انہیں جواب دیا۔

بادشاہ کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں انہوں نے ایک مداح کا سوال پڑھا، جس میں مداح نے ان سے پوچھا کہ انہیں ہانیہ عامر کیسی لگتی ہیں اور کیا وہ انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں؟

مداح کے سوال پر بادشاہ نے مختصر اور واضح جواب دیا اور اعتراف کیا کہ وہ ہانیہ عامر کو فالو کرتے ہیں۔

ہانیہ عامر نے بھی بادشاہ کو مست قرار دیا—اسکرین شاٹ
ہانیہ عامر نے بھی بادشاہ کو مست قرار دیا—اسکرین شاٹ

گلوکار نے مزید کہا کہ ’انہیں ہانیہ عامر مست بندی لگتی ہیں‘ جنہیں دیکھ کر ان کا موڈ ہی ٹھیک ہوجاتا ہے۔

بادشاہ نے پاکستانی اداکارہ کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ بہت اچھی اور صاف شخصیت کی مالک ہیں اور ساتھ ہی کہا کہ انہیں لگتا کہ وہ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔

بادشاہ کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے بھی ان کی ویڈیو پر طرح طرح کے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ہانیہ عامر کو دیکھ کر بادشاہ کا موڈ کیوں نہیں ٹھیک ہوگا؟

بھارتی گلوکار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہانیہ عامر نے بھی ان کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کا اور انہیں مینشن کرتے ہوئے مختصر لکھا کہ ’بادشاہ بھی بہت مست ہیں‘۔

بھارتی گلوکار کی طرح پاکستانی اداکارہ کے جواب کا اسکرین شاٹ بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا اور لوگوں نے اس پر بھی طرح طرح کے تبصرے کیے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024