• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ریاست مخالف نعرے بازی پر ایم کیو ایم لندن کا وکیل گرفتار

شائع January 10, 2023
پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمرہ سے ثابت ہوا ہے کہ مشتبہ ملزمان نے ریاست کے خلاف نعرے لگائے تھے— فوٹو: آن لائن
پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمرہ سے ثابت ہوا ہے کہ مشتبہ ملزمان نے ریاست کے خلاف نعرے لگائے تھے— فوٹو: آن لائن

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ریاست کے خلاف نعرے لگانے پر پولیس نے متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیو ایم) لندن کےکارکن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 5 جنوری کو اے-سیکشن تھانے کے سَب انسپیکرکی شکایت پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر تعزیرات پاکستان کی دفعات 123 (اے)، 124 (اے) اور 34 کے تحت درج کی گئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مشتبہ ملزمان نثار پنہور، عبدالرشید بھیہ (سابق ڈپٹی میئر ایچ ایم سی) راحیل، عبدالمجید خان، ایم کیو ایم لندن کے کارکن شکیل ضیا سمیت 4 سے 5 ملزمان نے لطیف آباد یونٹ 7 میں شادی کی تقریب کے دوران الطاف حسین کی حمایت اور پاکستان مخالف نعرے لگائے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمرہ سے ثابت ہوا ہے کہ مشتبہ ملزمان نے ریاست کے خلاف نعرے لگائے تھے۔

پولیس نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن اور ایم کیو ایم لندن کے کارکن شکیل ضیا کا ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے اسے سول جج کی عدالت میں پیش کیا۔

حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کیس میں ملزم کی ضمانت حاصل کرنے کے لیے اس معاملے کو سیشن جج کے سامنے اٹھایا۔

کیس میں ایک اور ملزم عبدالمجید کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024