• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اداکارہ غنا علی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

شائع January 9, 2023
اداکارہ نے 9 جنوری کو اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے 9 جنوری کو اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ غنا علی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

غنا علی نے 17 مئی 2021 کو کراچی کے کاروباری شخص عمیر گلزار سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں اسی سال نومبر میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اب اداکارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی تصدیق انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کی۔

اداکارہ 9 جنوری کو شوہر اور نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دوسری مرتبہ ماں بنی ہیں۔

انہوں نے پوسٹ میں خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات پر شوبز شخصیات اور مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

غنا علی نے بتایا کہ جب وہ امید سے تھیں تب انہوں نے پیٹ میں موجود بچے، شوہر اور اپنے کم سن بیٹے کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کیا تھا اور ان کے لیے دوران حمل عمرے کی ادائیگی کا تجربہ بہت ہی شاندار رہا۔

انہوں نے لکھا کہ اب ان کا خاندان مکمل ہوگیا، ان کے کم سن بیٹے کو ان کا بھائی مل گیا اور انہیں اولاد کی صورت میں سکون ملا۔

غنا علی نے بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے شوہر عمیر گلزار کی بھی تعریفیں کیں اور لکھا کہ وہ دنیا کے سب سے بہترین شوہر ہیں جو ہمیشہ ان کی اور ان کے بچوں کی خوشی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ان کے بچے بھی اپنے والد کی طرح بہترین شخصیت کے مالک بنیں گے اور وہ بھی کسی کی خوشیوں کا سبب بنیں گے۔

غنا علی کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے نوزائیدہ بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024