• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے کسی کو جواب دینا یا مطمئن کرنا نہیں، بابر اعظم

شائع January 8, 2023
بابر اعظم نے کہا کہ سرفراز احمد نے انتظار کیا مگر ہمت نہیں ہاری — فوٹو: ڈان نیوز
بابر اعظم نے کہا کہ سرفراز احمد نے انتظار کیا مگر ہمت نہیں ہاری — فوٹو: ڈان نیوز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے کسی کو جواب دینا یا مطمئن کرنا نہیں، مجھے پتا ہے کہ میری ذمہ داری کیا ہے، مجھے کسی کو خوش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ گزشتہ برس بھی وائٹ بال کی کارکردگی بہت اچھی رہی، ہم نے 90 فیصد میچز بھی جیتے تھے،کوشش ہے کہ وائٹ بال کی اسی رفتار کو جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وائٹ بال میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے، کوشش ہوگی اچھی کرکٹ کھیلیں اور یہ سیریز جیتیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ سال کی پہلی ون ڈے سیریز ہے اس لیے کوشش ہوگی وائٹ بال میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں، نیوزی لینڈ ٹیم سب سے بہترین ٹیموں میں شمار ہوتی ہے جن کے پاس سینئر کھلاڑی بھی ہیں، مگر ہم نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔

’سرفراز احمد نے انتظار کیا مگر ہمت نہیں ہاری‘

سرفراز احمد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ سرفراز احمد نے انتظار کیا مگر ہمت نہیں ہاری اور ٹریننگ کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے مشکل حالات میں بیٹنگ کی اور ٹیم کو نکالا تو سینئر کھلاڑی کی نشانی یہی ہوتی ہے کہ وہ مشکل وقت میں مختلف اننگز کھیلتا ہے۔

کپتان نے کہا کہ انجریز کی وجہ سے وہ باؤلرز شامل کیے جن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا مگر انہوں نے بھی سو فیصد کارکردگی دکھائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے کسی کو جواب دینا یا مطمئن کرنا نہیں کیونکہ مجھے پتا ہے کہ میری ذمہ داری کیا ہے اس لیے مجھے کسی کو خوش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024