• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

اسٹیبلشمنٹ اب بھی نیوٹرل نہیں ہے، عمران خان کا دعویٰ

شائع January 7, 2023
عمران خان نے الزام لگایا کہ اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے خلاف پولیٹیکل انجینیئرنگ کر رہی ہے— فائل فوٹو: فیس بُک/عمران خان
عمران خان نے الزام لگایا کہ اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے خلاف پولیٹیکل انجینیئرنگ کر رہی ہے— فائل فوٹو: فیس بُک/عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نظر نہیں آرہی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے الزام لگایا کہ اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے خلاف پولیٹیکل انجینیئرنگ کر رہی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے قانون سازوں پر اعتماد کے ووٹ کی کارروائی میں شرکت نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک پی ٹی آئی کے 3 اراکین اسمبلی نے انہیں اطلاع دی ہے کہ انہیں اس مقصد کے لیے رابطہ کیا گیا ہے، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نیوٹرلز (فوج) پنجاب میں پیپلزپارٹی کو لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پرویز الہیٰ کے عمران خان کو دیے گئے مشورے اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ’احتیاط‘ برتنے کے مشورے پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ پرویز الہیٰ کا جنرل باجوہ کے بارے میں اپنا مؤقف ہے اور ہمارا اپنا نقطہ نظر ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ ان کی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں بلکہ وہ ’انصاف کے حصول کے لیے ’جدوجہد کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024