• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

میکسیکو: ڈرگ کنگ ایل چیپو کا بیٹا گرفتار، پُرتشدد واقعات میں 29 افراد ہلاک

شائع January 6, 2023
—  فوٹو اے ایف پی
— فوٹو اے ایف پی

میکسیکو کی ریاست سنالوا کے وزیر دفاع لوئس سری سنکیو سینڈاول نے کہا ہے کہ ڈرگ کنگ ایل چیپو کے بیٹے اور منشیات کارٹل کے سربراہ اویڈو گُزمین کی گرفتاری کے بعد پُرتشدد واقعات کے دوران 10 فوجی اہلکاروں سمیت گینگ کے 19 مشتبہ اراکین ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق میکسیکو کی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز (5 جنوری) کو گرفتار ڈرگ کنگ ایل چیپو گُزمین کے بیٹے اویڈو گُزمین کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد سینالوا کارٹیل سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ان لوگوں نے سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں کیں، گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا اور روڈ بلاک کر دیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سینالوا کے درالحکومت کولیاکان کے اطراف پُرتشدد واقعات جاری رہے، جو طاقت ور منشیات مافیا ایل چیپو کا شہر ہے، جو 2016 میں گرفتاری سے قبل کارٹیل کے سربراہ تھے، جنہیں 2017 میں امریکا کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

وزیر دفاع لوئس سری سنکیو سینڈاول نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 5 جنوری کو کیے گئے آپریشن میں 21 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ کسی شہری کی ہلاکت کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ 32 سالہ اویڈو گُزمین کو جمعرات کی صبح گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں، اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے میکسیکو سٹی منتقل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وہ وفاق کے زیر انتظام جیل میں رکھا گیا ہے، جہاں پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ سینالوا میں سیکیورٹی فورسز کی زیادہ موجودگی کو برقرار رکھا جائے گا تاکہ عوام کو تحفظ دیا جاسکے، اس کے علاوہ مزید ایک ہزار سیکیورٹی اہلکار آج پہنچ رہے ہیں۔

دوسری جانب، صدر اندریس مینیول لوپز نے بتایا کہ اویڈ گُزمین کو پکڑنے کے لیے کسی امریکی فورسز کی معاونت نہیں لی گئی۔

حکام نے بتایا کہ کولیاکان میں ہوائی اڈہ جمعے کو بھی بند رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق اویڈ گُزمین کو گرفتار کرنے کے ناکام آپریشن میں لوپیز آبریڈر حکومت کی بے عزتی ہوئی تھی، گرفتاری کے بعد بھی کارٹیل کے وفاداروں نے ہنگامہ آرئی کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اُس وقت اویڈ گُزمین کو اس کے کارٹیل کی جانب سے انتقامی کارروائی کے خطرے کی وجہ سے فوری طور پر رہا کر دیا گیا تھا۔

اب اویڈ گُزمین کی گرفتاری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب شمالی امریکا کے رہنماؤں کی میکسیکو شہر میں اگلے ہفتے کانفرنس میں شرکت کرنی ہے، جس میں امریکی صدر جو بائیڈن بھی شرکت کریں گے، جس میں سیکیورٹی کے حوالے سے تعاون ایجنڈے کا حصہ ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024