• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ٹیلر سوئفٹ کی بلی کروڑوں افراد سے زیادہ دولت مند

شائع January 6, 2023
اداکارہ بلی کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ بلی کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

دنیا کی آٹھ ارب آبادی میں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جو غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جب کہ کروڑوں لوگ ایسے بھی ہیں جن کی مجموعی دولت 10 کروڑ ڈالرز تک نہیں ہے۔

تاہم امریکی گلوکارہ و اداکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بلی اس وقت 9 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی مالک ہے، جو پاکستانی 22 ارب روپے سے زائد بنتے ہیں۔

جی ہاں، ٹیلر سوئفٹ کی چہیتی بلی جو آج تک ان کے متعدد گانوں میں ان کے ساتھ نظر آ چکی ہیں اور وہ درجنوں اشتہارات میں بھی دکھائی دے چکی ہیں، وہ ذاتی 22 ارب روپے کی مالک ہیں۔

میوزیکل ویب سائٹ ’بل بورڈز‘ کے مطابق دنیا بھر کے امیر ترین پالتو جانوروں کی فہرست شائع کرنے ایک ادارے نے اپنی رپورٹ میں ٹیلر سوئفٹ کی بلی کو دنیا کی تیسری امیر ترین بلی قرار دیا۔

فہرست میں ایک جرمن کُتے کو دنیا کا سب سے امیر پالتو جانور قرار دیا گیا، جس کی دولت 50 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔

فہرست میں دوسرا امیر ترین جانور بھی ایک بلی ہے، جس کی دولت 10 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔

اسی فہرست میں ٹیلر سوئفٹ کی بلی کی قیمت 9 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی۔

ادارے کے مطابق امریکی گلوکارہ کی بلی کی تصاویر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیے جانے پر بھی پیسے ملتے ہیں جب کہ وہ اشتہارات اور سیریز میں بھی کام کر چکی ہیں۔

اداکارہ ٹیلر سوئفٹ اپنے انسٹاگرام پر بھی اپنی امیر بلی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اور ان کی تصاویر کو دنیا بھر سے لاکھوں افراد پسند کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024