• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی انتہاپسند آپے سے باہر، شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘ کے پوسٹر پھاڑ دیے

شائع January 5, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارتی انتہاپسند ہندو آپے سے باہر ہوگئے اور ریلیز سے قبل ہی ایک شاپنگ مال میں لگے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے پوسٹرز پھاڑ دیے۔

انتہاپسند ہندو پہلے ہی ’پٹھان‘ کی ریلیز کے خلاف دھمکیاں دے چکے ہیں اور بعض انتہاپسند رہنماؤں نے شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔

’پٹھان‘ کو آئندہ ماہ جنوری میں بھارت کے یوم جمہوریہ پر ریلیز کیا جائے گا، تاہم وہاں کے ہندو انتہاپسندوں نے اس کی ریلیز کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔

’پٹھان‘ کے پہلے گانے ’بے شرم رنگ‘ کو گزشتہ ماہ 12 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے اب تک 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

’بے شرم رنگ‘ کی ریلیز پر وہاں کے ہندوؤں نے احتجاج کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

انتہاپسند ہندوؤں کے مطابق ’بے شرم رنگ‘ میں دپیکا پڈوکون کو ہندوؤں کے لیے مقدس سمجھے جانے والے زعفرانی رنگ کا لباس پہنا کر ان سے نیم عریاں رقص کروایا گیا۔

انتہاپسندوؤں نے ’بے شرم رنگ‘ کو جواز بناکر شاہ رخ خان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کی فلم کے خلاف بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلایا اور دھمکی دی کہ اگر فلم کو ریلیز کیا گیا تو ملک بھر میں مظاہرے شروع کیے جائیں گے۔

اور اب انتہاپسند جماعت ’بجرنگ دل‘ کے کارکنان نے ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ایک شاپنگ مال میں لگے ’پٹھان‘ کے پوسٹرز کو پھاڑ دیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشل‘ (اے این آئی) کے مطابق بجرنگ دل کے کارکنان نے شاپنگ مال میں فلم کی تشہیر کے لیے لگائے گئے پوسٹرز پر حملہ کردیا۔

اے این آئی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بجرنگ دل کے مشتعل کارکنان کو دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کے پوسٹرز کو پھاڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں انتہاپسند کارکنان نے ہندو ازم کی ترویج کے نعرے بھی لگائے اور ساتھ ہی شاپنگ مال پر بھی دھاوا بول دیا اور دھمکی دی کہ اگر ’پٹھان‘ کے پوسٹرز لگائے گئے تو ان پر بھی حملہ کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024