• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شوہر نے گانے میں ’ٹھمکے‘ لگانے کی پیش کش کی، سارہ خان

شائع January 5, 2023
مجھے ڈانس کرنا بلکل بھی پسند نہیں، اداکارہ—اسکرین شاٹ
مجھے ڈانس کرنا بلکل بھی پسند نہیں، اداکارہ—اسکرین شاٹ

معروف اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے ایک گانے میں پرفارمنس کرنے کی پیش کش کی تھی، جس میں انہیں ’ٹھمکے‘ لگانے تھے۔

سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں اکتوبر 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

شادی کے بعد اگرچہ سارہ خان کے ڈراموں میں دکھائی دیں مگر حمل ٹھہرنے اور بچے کی پیدائش کے بعد وہ کافی وقت تک اسکرین سے دور رہیں۔

حال ہی میں دونوں نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے شو ’دی مرزا، ملک شو‘ میں شرکت کی، جہاں دونوں نے اپنے اپنے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں فلک شبیر نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اہلیہ کو اداکاری چھوڑ کر گھر بیٹھنے کے لیے نہیں کہا۔

انہوں نے کہا کہ چوں کہ وہ خود جفاکشی کے بعد کسی مقام پر پہنچے تھے، اس لیے انہیں اندازہ ہے کہ ہر کسی کی اپنی جدوجہد ہوتی ہے۔

فلک شبیر نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی محنت سے شوبز میں ایک مقام بنایا، خوش قسمتی سے انہوں نے کوئی مشکل وقت نہیں دیکھا۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کے لاکھوں فالوورز ہیں اور انہیں خدا نے عزت دی ہے، وہ کون ہوتے ہیں، انہیں گھر تک محدود رکھنے والے۔

اسی شو کے دوران سارہ خان نے بھی شوہر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت زیادہ صفائی پسند ہیں، ساتھ ہی ان کی یادداشت بھی بہتر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سارہ خان نے بتایا کہ انہیں نہیں یاد کہ انہوں نے آج تک شوہر کا کیا تحفہ دیا تھا لیکن انہیں شوہر ہر بار ہی تحفے دیتے رہتے ہیں۔

پروگرام کے دوران سارہ خان سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سا گانا ہے، جس پر وہ ڈانس کرنا چاہیں گی؟

جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ انہیں ڈانس کرنا بلکل بھی پسند نہیں ہے، وہ بہت شرمیلی ہیں۔

سارہ خان کے مطابق اگر انہیں کسی کمرے میں بند بھی کیا جائے تو بھی ان سے ڈانس نہیں ہوگا، کیوں کہ وہ بہت ہی زیادہ شرمیلی ہیں۔

اسی دوران فلک شبیر نے بھی کہا کہ ایک بار انہوں نے اہلیہ کو اپنے گانے ’بلو رانی‘ میں پرفارمنس کرنے کے لیے درخواست کی تھی۔

گلوکار کے مطابق انہوں نے سارہ خان کو بتایا کہ ان کا گانا بہت اچھا ہے، اس میں وہ ان کے ساتھ ڈانس پرفارمنس کریں، گانا بہت مقبول ہوگا مگر ان کی اہلیہ نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

اسی دوران سارہ خان نے خود ہنستے ہوئے انکشاف کیا کہ شوہر نے انہیں ایسے گانے میں پرفارمنس کرنے کی پیش کش کی، جس میں انہیں ’ٹھمکے‘ لگانے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024