• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اب تک کے بہترین کیمرا سے لیس ون پلس 11 متعارف

شائع January 4, 2023
فون کے کیمرا کو اب تک کے بہترین کیمرا قرار دیا جا رہا ہے—فوٹو: ون پلس
فون کے کیمرا کو اب تک کے بہترین کیمرا قرار دیا جا رہا ہے—فوٹو: ون پلس

چینی اسمارٹ موبائل کمپنی ون پلس نے اپنا اب تک کا سب سے بہترین کیمرے کا حامل موبائل ون پلس 11 متعارف کرادیا، جس میں سونی کمپنی کی ٹیکنالوجی کے کیمرے دیے گئے ہیں۔

ون پلس 11 کو 7۔6 انچ کی ایمولیڈ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں کلرز اور گرافکس ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے حامل موبائل میں اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 2 کا پراسیسر دیا گیا ہے، جس سے کیمرے کی کارکردگی کو بہتر بنایا گیا ہے۔

فون میں متعدد ایسے فیچرز دیے گئے ہیں جنہیں کمپنی نے اپنے آخری متعارف کرائے گئے فون ون پلس 10 ٹی میں نہیں دیا تھا۔

پانچ ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ موبائل میں 100 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے، تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس میں وائرلیس چارجر دیا گیا ہے یا نہیں؟

فون کو مختلف میموری ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے اور اسے 8، 12 اور 16 جی بی میں متعارف کرایا گیا ہے۔

موبائل کے ڈیزائن اور پراسیسر کو بھی بہتر کیا گیا ہے—فوٹو: ون پلس
موبائل کے ڈیزائن اور پراسیسر کو بھی بہتر کیا گیا ہے—فوٹو: ون پلس

اسی طرح فون میں 256 اور 512 جی بی میموری دی گئی ہے جب کہ اس میں الگ سے میموری کارڈ بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

فون کی ٹیکنالوجی اور پراسیسر کو اس قدر بہتر بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ فون پر آرام سے گھنٹوں تک ویڈیو گیمز کھیلی جا سکتی ہیں۔

فون کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں کیمرا کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے اس میں کیمرا بنانے والی کمپنی سونی کی ٹیکنالوجی سے لیس سینسر دیے گئے ہیں۔

ون پلس 11 کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں،جس میں سے مین کیمرا 50، دوسرا 48 جب کہ تیسرا 36 میگا پکسل کا ہے۔

عام طور پر سام سنگ سے لے کر ایپل اور دیگر موبائل فونز کے بیک پر مین کیمرا کے علاوہ دوسرے کیمرے انتہائی کم میگا پکسل میں دیے جاتے ہیں مگر ون پلس 11 میں دوسرے کیمرے بھی زیادہ میگا پکسل کے دیے گئے ہیں۔

اسی طرح فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس میں بھی سونی کی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔

فون کو ابتدائی طور پر صرف چین میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیش کیا جائے گا۔

فون کی قیمت ماڈیولز کے حساب سے رکھی گئی ہے، 8 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے، 12 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 45 ہزار جب کہ 16 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024