• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امریکا: ایوان نمائندگان میں 100 سال بعد پہلے دن اسپیکر کا انتخاب نہ ہوسکا

شائع January 4, 2023
رپورٹ کے مطابق امریکا کی تاریخ میں 100 سال میں پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ ایوان پہلے دن اسپیکر کا انتخاب نہیں کرسکا— فوٹو: اے ایف پی
رپورٹ کے مطابق امریکا کی تاریخ میں 100 سال میں پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ ایوان پہلے دن اسپیکر کا انتخاب نہیں کرسکا— فوٹو: اے ایف پی

امریکا کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایوان نمائندگان میں پہلے روز اسپیکر کا انتخاب نہ ہوسکا جہاں ری پبلکن پارٹی کے اراکین کی مخالفت کے باعث مک کارتھی منتخب نہ ہو سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے 20 اراکین ایوان نمائندگان نے مک کارتھی کو طاقت ور پوزیشن حاصل کرنے کا راستہ روک دیا، جن کی نمائندگی 10 فیصد سے بھی کم بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی تاریخ میں 100 سال میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ایوان پہلے دن اسپیکر کا انتخاب نہیں کرسکا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس تعطل نے پارٹی اراکین میں طویل المدت اختلافات کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے، جس کی وجہ سے 2024 کے صدارتی انتخابات میں معاشی، توانائی، اخراجات اور امیگریشن کی ترجیحات کے حوالے سے قابلیت کو متاثر کرسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی 212 کے مقابلے میں ری پبلکن کی 222 نشستیں ہیں، ان کے پاس معمولی اکثریت ہے، جس کی وجہ سے سخت گیر اراکین زیادہ دباؤ ڈال سکتے ہیں، جو قوانین میں تبدیلیاں چاہتے ہیں، جو انہیں اسپیکر پر زیادہ کنٹرول اور پارٹی میں اخراجات اور قرضوں کے حوالے سے زیادہ اثر فراہم کرے گا۔

کیون مک کارتھی 2019 سے ایوان میں ری پبلکن کے رہنما ہیں، ان کے حامیوں نے الزام عائد کیا کہ متعدد سخت گیر اراکین ’کیون کبھی نہیں‘ کی مہم چلا رہے ہیں تاکہ ان کو روکا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق ایوان میں دوسرے روز دوبارہ ووٹنگ کروائی جائے گی۔

مک کارتھی نے اسپیکر بننے کی دوڑ میں شامل رہنے کا اعادہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل ہے، جو اب بھی ان کی جماعت میں طاقت ور سمجھے جاتے ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ری پبلکن اراکین پر زور دیا کہ وہ مک کارتھی کی حمایت کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ یہ وقت ہمارے بہترین ری پلبکن کے اراکین کا کیون مک کارتھی کو ووٹ دینے کا ہے۔

مک کارتھی نے بتایا کہ ری پبلکن کا کوئی دوسرا رکن اکثریتی ووٹ حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور افراتفری کے حوالے سے خبردار کیا۔

کیون مک کارتھی کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ یا تو کوئی غلطی کرے گا اور ڈیموکریٹ کو منتخب کرے گا یا پھر حکمرانی کے لیے ہمیں مل کر راستہ تلاش کرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024