• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’ہمارے لیے دعا کریں‘ عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

شائع January 4, 2023
عمران اشرف اور کرن اشفاق کی طلاق اکتوبر 2022 میں ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
عمران اشرف اور کرن اشفاق کی طلاق اکتوبر 2022 میں ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکار، لکھاری و ماڈل عمران اشرف نے اہلیہ کرن اشفاق سے طلاق ہوجانے کے بعد مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیے، ان کی سابق اہلیہ اور بیٹے کے لیے دعا کریں کہ ان کی باقی زندگی اچھی گزرے۔

عمران اشرف اور کرن اشفاق نے اکتوبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے طلاق کی وجوہات نہیں بتائی تھیں۔

دونوں نے کچھ عرصے تعلقات میں رہنے کے بعد 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں میں کبھی اختلافات کی خبریں سامنے نہیں آئی تھیں جب کہ ان کا شمار رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا اور ان کی طلاق ہوجانے پر ان کے مداح حیران رہ گئے تھے۔

طلاق کے چند ماہ بعد حال ہی میں عمران اشرف نے ایکسپریس ٹی وی کے ’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے طلاق کے بعد کی زندگی سمیت شوبز کے حوالے سے کھل کر باتیں کیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر انہیں اقرا عزیز، سارہ خان اور ماہرہ خان میں سے کسی ایک کے ساتھ کام کرنا کا کہا جائے تو وہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے، کیوں کہ انہوں نے آج تک ان کے ساتھ کام نہیں کیا۔

اسی طرح ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ سینیئر اداکاروں طلعت حسین اور فردوس جمال کو اپنا مینٹور مانتے ہیں اور انہوں نے ان کی اداکاری دیکھ دیکھ کر بہت کچھ سیکھا۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں فردوس جمال کی یہ بات بری نہیں لگی تھی، جس میں انہوں نے عمران اشرف کے لیے کہا تھا کہ انہیں اداکاری نہیں آتی۔

عمران اشرف نے کہا کہ فردوس جمال ایک طرح سے ان کے والد کی طرح ہیں، والد بھی انہیں اکثر بولتے دیتے ہیں کہ انہیں اداکاری نہیں آتی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد بیٹے کی پرورش اور زندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن میں 25 بار بیٹے کے جسم کو دیکھ کر ان سے پوچھتے رہتے ہیں کہ انہیں کہیں چوٹ تو نہیں لگی، کہیں درد تو نہیں ہو رہا؟

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے طلاق کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کرنے سے معذرت کی اور کہا کہ وہ کوئی ایسی بات نہیں کہیں گے جس مستقبل میں سن کر ان کے بیٹے انہیں غلط سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بیٹے کی خاطر خاموش ہیں اور ان کے لیے اس وقت بیٹے کی زندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔

انہوں نے کرن اشفاق سے طلاق کے بعد آنے والی مشکلات پر بات کرنے سے معذرت کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے لیے، ان کی سابق اہلیہ اور بیٹے کے لیے دعا کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Zaka Sheikh Jan 05, 2023 03:16pm
Will someone tell Imran Ashraf that for the upbringing of the children there is no one more competent and able than mother. Rather than asking people to pray, the couple should have stayed together and not seperated.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024