• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اومیکرون کی اب تک کتنی قسمیں سامنے آ چکیں؟

شائع January 3, 2023 اپ ڈیٹ January 4, 2023
—فوٹو: ڈبلیو ایچ او ویب سائٹ
—فوٹو: ڈبلیو ایچ او ویب سائٹ

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تین جنوری کو حکام نے تصدیق کی ہے کہ شہر میں اومیکرون کی نئی قسم کے 6کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس سے قبل اومیکرون کی نئی قسم جسے ایکس بی بی اور ایکس بی بی-ون کا نام دیا گیا ہے، وہ چین، امریکا، بھارت، سنگاپور اور ہانگ کانگ سمیت دنیا کے 30 ممالک میں رپورٹ ہو چکا ہے۔

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اومیکرون کی نئی قسمیں کتنی خطرناک ہیں؟

اس حوالے سے تاحال عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے واضح طور پر کوئی احکامات یا ہدایات جاری نہیں کیں، کیوں کہ ابھی تک نئی قسم کے حوالے سے بہت زیادہ قابل اعتبار ڈیٹا موجود نہیں۔

تاہم امریکی ماہرین نے نئی قسم کے کیسز پر انتہائی گہری نظر رکھی اور بتایا کہ ابتدائی طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اومیکرون کی موجودہ نئی اقسام پہلے سے ہی موجود قسموں سے زیادہ خطرناک نہیں ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’این بی سی‘ کے مطابق امریکا میں حالیہ رپورٹ ہونے والے تمام کیسز میں سے 40 فیصد کیس اومیکرون کی نئی قسم کے ہیں مگر ماہرین صحت نے بتایا ہے کہ نئی اقسام ایکس بی بی اور ایکس بی بی-ون پہلے سے ہی موجود اومیکرون کی قسموں سے زیادہ خطرناک نہیں ہیں۔

کورونا کی دونوں نئی اقسام ایکس بی بی اور ایکس بی بی-ون سب سے پہلے اکتوبر 2022 میں چین میں رپورٹ ہوئی تھیں، جس کے بعد اب یہ دنیا کے 30 ممالک تک پھیل چکی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اومیکرون کی مذکورہ دونوں نئی اقسام یعنی ایکس بی بی اور ایکس بی بی-ون پہلے سے ہی موجود قسموں کا اشتراک ہیں، یعنی یہ اقسام پہلے سے موجود دو یا تین قسموں کے میلاپ سے تیار ہوئیں۔

ان دو اقسان کے علاوہ ایک تیسری قسم ’بی کیو ون‘ بھی تیزی سے رپورٹ ہو رہی ہے اور ڈبلیو ایچ او کے مطابق مذکورہ قسم پہلے سے موجود قسم ’بی اے 5‘ کا تبدیل شدہ ورژن ہے۔

اومیکرون خود ایک کورونا وائرس کی نئی قسم ہے جو 2021 میں سب سے پہلے افریقہ میں رپورٹ ہوئی تھی اور یہ کورونا کے تمام قسموں سے زیادہ پھیلنے والی قسم ہے۔

اب تک اومیکرون کی ایک درجن سے زائد اقسام سامنے آ چکی ہیں جن میں سے زیادہ تر پہلے سے ہی موجود قسم کا تبدیل شدہ قسم ہوتی ہیں اور ماہرین پہلے ہی بتا چکے تھے کہ اومیکرون سب سے متعدی اور تبدیل ہونا والا وائرس ہے۔

اومیکرون کی مشہور قسمیں درج ذیل ہیں:

  • بی اے ون - بی اے ٹو - بی اے تھری - بی اے فور - بی اے فائیو
  • بی اے ۔4 - بی اے ۔5 - بی اے ۔3
  • بی کیو ون - بی کیو 1۔1 - ایکس ای
  • بی اے 12۔2 - بی اے 75۔2 - بی اے 2۔75۔2
  • ایکس بی بی - ایکس بی بی ون

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024