• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شوبز شخصیات کو سال 2023 سے اچھی توقعات، مداحوں کو مبارک باد

شائع January 1, 2023
—فوٹو: سوشل میڈیا
—فوٹو: سوشل میڈیا

نئے سال میں نئے جذبے اور عزم کے ساتھ شوبز اور موسیقی سے وابستہ شخصیات نے مداحوں کو نئے سال کی مبارک باد دی۔

فواد خان، فہد مصطفیٰ، آئمہ بیگ سمیت پاکستانی اور بھارتی اداکاراؤں نے مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’انسٹاگرام‘ پر نئے سال کی مبارک بار دی اور سالِ نو کے لیے ڈھیر ساری دعائیں، محبت اور عزم کا اظہار کیا۔

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان نے سال نو کے موقع پر غیر ملکی نشریاتی ادارہ ’سی این این‘ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے دو بڑے پروجیکٹ ’دی لیجنڈ آف مولانا جٹ‘ اور ’مس مارول‘ کےحوالے سے بھی بات کی، انہوں نے ان فلموں کی پاکستان سنیما میں اہمیت اور عالمی سطح پر اس کے اثرات کے حوالے سے بات کی۔

پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ اور قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ایک ساتھ دلچسپ انداز میں اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکبار دی۔

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے نئے سال کا آغاز میوزیکل کانسرٹ میں اپنے مداحوں کے ساتھ کیا۔

انہوں نے مداحوں کی محبت اور تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر مانی کے ساتھ کسی عمارت کی بلند سطح پر کھانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور ساتھ ہی نئے سال کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا۔

پاکستانی اداکار سید جبران نے بھی انسٹاگرام پر اپنے بچوں کی تصویر شئیر کرکے مداحوں کو نئے سال کے آمد کی مبارکباد دی، تصویر میں آتش بازی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ صنم جنگ نے اپنی بیٹی کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا اور ساتھ ہی نئے سال کے سفر کے لیے امن، محبت اور خوشی کی دعا کی۔

سال کے اختتام کا ایک خوبصورت طریقہ یہ ہے آپ سال کے آخری دن میں سورج کو غروب ہوتا دیکھیں، اس طرح بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے بھی انسٹاگرام پر مداحوں کو نئے سال کے آمد کی مبارک باد دی۔

اداکارہ زارا ترین نے بھی نئے سال کے موقع پر اپنی تصویر شئیر کی اور مداحوں کو مبارکباد دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024