• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’بے شرم رنگ‘ کے موسیقار پر پاکستانی گانے کی دھن کاپی کرنے کا الزام

شائع December 31, 2022

نامور پاکستانی گلوکار سجاد علی کی جانب سے ٹوئٹ میں اپنے پرانے گانے کی دھن شیئر کیے جانے کے بعد شائقین نے بولی وڈ فلم ساز اور موسیقاروں پر دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کے گانے ’بے شرم رنگ‘ کی دھن کاپی کرنے کا الزام عائد کردیا۔

سجاد علی نے 26 دسمبر کو ٹوئٹ کی تھی، جس میں انہیں اپنے پرانے گانے کی دھن کو گنگناتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سجاد علی نے کیپشن میں لکھا کہ حال ہی میں انہون نے نئی فلم میں آنے والے ایک گانے کو سنا تو انہیں اپنا ایک 26 سال پرانا گانا یاد آگیا۔

سجاد علی نے بتایا کہ انہیں اپنا پرانا گانا ’اب کے ہم بچھڑے تو کتابوں میں ملیں‘ یاد آگیا۔

ساتھ ہی پھر انہوں نے پرانی دھن میں ترتیب دیے گئے اپنے گانے کو گا کر بھی سنایا۔

سجاد علی نے اپنی دھن شیئر کرتے ہوئے کسی پر کاپی کا الزام نہیں لگایا، نہ ہی انہوں نے ٹوئٹ میں ’پٹھان‘ اور ’بے شرم رنگ‘ کا ذکر کیا۔

تاہم ان کی دھن سننے کے بعد متعدد افراد نے ان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی دھن کو چراکر ہی شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کا گانا ’بے شرم رنگ‘ تیار کیا گیا۔

متعدد افراد نے بھارتی فلم سازوں اور موسیقاروں کو پاکستانی گلوکار کی 26 سال پرانی دھن چوری کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں ’بے شرم رنگ‘ کی دھن سجاد علی کے گانے سے ملتی جلتی ہے، وہیں اس کی شاعری کے بول ایک اور پاکستانی پرانے گانے ’ہمیں تو لوٹ لیا مل کے حسن والوں نے‘ سے ملتے جلتے ہیں.

اسی طرح ’بے شرم رنگ‘ کی دھن کو متعدد افراد نے بولی وڈ کے ہی ایک اور گانے ’گھنگرو ٹوٹ گئے‘ کی کاپی بھی قرار دیا۔

’گھنگرو ٹوٹ گئے‘ ریتیک روشن اور وانی کپور کی فلم ’وار‘ کا گانا ہے جب کہ بعض افراد نے شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کے گانے کو فرانسیسی گلوکارہ ’جین‘ کے گانے ’مکیبا‘ کی دھن کی کاپی قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024