• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

شائع December 30, 2022
اقصیٰ آفریدی کا نکاح نصیر ناصر کے ساتھ ہوا—فوٹو: انسٹاگرام
اقصیٰ آفریدی کا نکاح نصیر ناصر کے ساتھ ہوا—فوٹو: انسٹاگرام

سابق کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

شاہد آفریدی اور ان کے اہل خانہ نے اقصیٰ آفریدی کی شادی کی تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیں، البتہ جس ایونٹ کمپنی نے اقصیٰ آفریدی کی شادی کے انتظامات سنبھالے تھے، اس نے نکاح کی ویڈیوز شیئر کردیں۔

اقصیٰ آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 29 دسمبر کو ہوا تھا، جس کے بعد 30 دسمبر کی سہ پہر ان کا نکاح ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر نامی لڑکے سے ہوئی ہے، جس سے متعلق آفریدی خاندان نے کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔

اقصیٰ آفریدی کی شادی کی تقریبات کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا، جس میں دونوں خاندان کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

نکاح کی ویڈیو سے نکاح خواں کی جانب سے سنا جاسکتا ہے کہ اقصیٰ آفریدی کا حق مہر 131 تولہ چاندی رکھا گیا، جس کی اس وقت مالیت 2 لاکھ 60 ہزار 952 روپے بنتی ہے۔

نکاح کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں کرکٹر شاہین آفریدی کو بھی دیکھا گیا، جن کی شادی آئندہ برس فروری میں شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی سے طے ہوچکی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کی منگنی گزشتہ برس مارچ میں انشا آفریدی کے ساتھ ہوئی تھی۔

دونوں کی منگنی کے بعد ہی شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کے خاندان نے رشتے ہوجانے کی تصدیق کی تھی۔

منگنی کے بعد رواں برس جولائی میں شاہین آفریدی نے جلد شادی کا عندیہ بھی دیا تھا، تاہم کہا تھا کہ ابھی ان کی منگیتر تعلیم مکمل کر رہی ہیں جب کہ انہوں نے فی الحال کرکٹ پر توجہ دے رکھی ہے۔

لیکن دس دن قبل دونوں خاندانوں کے ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ شاہین اور انشا آفریدی کا نکاح فروری 2023 میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کرکٹر کا نکاح پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن سے قبل ہوگا اور تمام تقریبات کراچی میں ہی ہوں گی۔

ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ کرکٹر کی رخصتی کچھ عرصے بعد ہوگی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ شاہین آفریدی کی رخصتی پی ایس ایل کے بعد رواں برس کے وسط میں ہوگی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ .

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024