• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

صحافی کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال، قاسم سوری کے نیشنل پریس کلب میں داخلے پر پابندی

شائع December 30, 2022
نیشنل پریس کلب کی جانب سے قاسم سوری سے معافی کا مطالبہ کیا گیا—فائل فوٹو: اے پی پی
نیشنل پریس کلب کی جانب سے قاسم سوری سے معافی کا مطالبہ کیا گیا—فائل فوٹو: اے پی پی

سینئر صحافی سلیم صافی کے خلاف بیان دینے پر نیشنل پریس کلب کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کے کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق نیشنل پریس کلب کی انتظامیہ نے قاسم سوری کے بیان کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا۔

نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا، سیکریٹری جنرل خلیل اور سیکریٹری خزانہ نئیر علی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی صحافی پر الزام لگانا مناسب نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ رکن اسمبلی کی جانب سے توہین آمیز اور غیر آئینی زبان کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کو کسی صحافی کے نقطہ نظر سے اختلاف ہے تو وہ اس حوالے سے باضابطہ فورم پر قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے، تاہم اس حوالے سے صحافیوں کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنا کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔

نیشنل پریس کلب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو سیاسی تربیت دیں۔

نیشنل پریس کلب کی جانب سے قاسم سوری سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے آئندہ ایسے بیانات دینے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024