• KHI: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:41pm
  • ISB: Maghrib 5:15pm Isha 6:43pm
  • KHI: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:41pm
  • ISB: Maghrib 5:15pm Isha 6:43pm

گوگل کروم کا غیر محفوظ انٹرنیٹ کنیکشنز سے حفاظت کا فیچر

شائع December 29, 2022
—فوٹو: گوگل
—فوٹو: گوگل

دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل اپنے براؤزر ’کروم‘ کو مزید محفوظ بنانے پر کام جاری رکھے ہوئی ہے اور جلد ہی براؤزر پر ایک زبردست فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

گوگل کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’نائن ٹو فائیو گوگل‘ کے مطابق کمپنی کے ماہرین کوروم پر غیر محفوظ انٹرنیٹ کنیکشنز کے کھولنے اور وہاں سے ڈاؤن لوڈنگ کو روکنے کے فیچر پر کام کر رہے ہیں، جسے جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

گوگل کروم میں اس وقت بھی صارفین کو بعض مرتبہ ویب سائٹ کے ایڈریس کے ساتھ لکھا ہوا نظر آتا ہے کہ وہ غیر محفوظ انٹرنیٹ کنیکشن استعمال کر رہے ہیں، تاہم مذکورہ فیچر کے بعد اس میں سیکیورٹی مزید بہتر ہوجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیچر کے بعد نہ صرف انٹرنیٹ کنیکشنز بلکہ غیر محفوظ ویب سائٹس سے متعلق انتباہ بھی صارف کو نظر آئے گا اور کوروم صارف کو بتائے گا کہ جو وہ ’ایچ ٹی ٹی پی‘ استعمال کر رہے ہیں وہ غیر محفوظ ہے۔

’ایچ ٹی ٹی پی‘ ہر ویب سائٹ کا پروٹوکول بار ہوتا ہے جو ہر ایڈریس کے آغاز میں لکھا ہوتا ہے اور اسی سے ہی کسی ویب سائٹ کے محفوظ یا غیر محفوظ ہونے سے متعلق معلومات ملتی ہے۔

نئے فیچر کے تحت گوگل کروم ’ایچ ٹی ٹی پی‘ کا جائزہ لے کر صارف کو انتباہ جاری کرے گا کہ وہ غیر محفوظ ویب سائٹ کو استعمال کر رہے ہیں۔

یہیں نہیں بلکہ جب بھی کوئی صارف کسی غیر محفوظ ’ایچ ٹی ٹی پی‘ ایڈریس سے کوئی بھی مواد ڈاؤن لوڈ کرنا چاہے گا تو کروم اسے بلاک کردے گا اور ساتھ ہی صارف کو وارننگ جاری کرے گا کہ وہ غیرمحفوظ ویب سائٹ سے مواد کو حاصل کر رہے ہیں۔

مذکورہ فیچر کے تحت اگرچہ صارف کو اختیار ہوگا کہ وہ کروم کی وارننگ کو نظر انداز کرکے غیر محفوظ ویب سائٹ سے مواد کو ڈاؤن لوڈ کرے، تاہم کروم صارف کو متعدد بار انتباہ جاری کرے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کب تک کروم میں پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے جلد متعارف کرادیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025