• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت: 20 سالہ لڑکی کا پیچ کَس سے 51 بار وار کرکے قتل

شائع December 29, 2022
ملزم نے لڑکی کو اس وجہ سے قتل کیا کہ وہ اس سے بات نہیں کرنا چاہتی تھی — فائل فوٹو: اے ایف پی
ملزم نے لڑکی کو اس وجہ سے قتل کیا کہ وہ اس سے بات نہیں کرنا چاہتی تھی — فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا میں 24 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر 20 سالہ لڑکی کو 51 بار پیچ کَس کے وار کرکے قتل کردیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 24 دسمبر کو پمپ ہاؤس کالونی میں پیش آیا تھا، ضلع کوربا کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ویشوادیپک تری پاٹھی کا کہنا تھا کہ جب ملزم شاداب خان قتل کرنے کے لیے پہنچا تو مقتولہ گھر میں اکیلی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ شاداب خان نے مقتولہ کے چہرے کو تکیے سے ڈھانپ دیا تاکہ لڑکی کی چیخیں گھر سے باہر سنائی نہ دے سکیں اور اسے بے رحم طریقے سے 51 بار پیچ کَس مارتا رہا، جس کی وجہ سے لڑکی کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتولہ کا بھائی جب گھر پہنچا تو لڑکی خون میں لَت پَت پائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی، ملزم سے بات نہیں کرنا چاہتی تھی اور وہ دوسرے مذہب سے تعلق رکھتی تھی۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شاداب خان ضلع جیشپور کا رہائشی ہے، مقتولہ جس بس میں سفر کرتی تھی ملزم اُس بس کا کنڈیکٹر تھا، گزشتہ تین سال سے شاداب خان کی مقتولہ سے دوستی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ بعد ازاں ملزم کام کے سلسلے میں گجرات کے علاقے احمد آباد چلا گیا تاہم دونوں موبائل کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، جب لڑکی نے فون کے ذریعے ملزم سے بات کرنا چھوڑ دی تو شاداب خان نے مقتولہ کے والدین کو دھمکی دی تھی، بعد ازاں ملزم نے غصے میں آکر لڑکی کو قتل کردیا۔

واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024