• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

چین میں کورونا کیسز میں اضافہ، امریکا کا سفری پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ

شائع December 29, 2022
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اس وقت چین میں کورونا وبا کی صورتحال مجموعی طور پر قابو میں ہے—فائل فوٹو : اے ایف پی
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اس وقت چین میں کورونا وبا کی صورتحال مجموعی طور پر قابو میں ہے—فائل فوٹو : اے ایف پی

چین میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر امریکا نے چین پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جبکہ جاپان، اٹلی اور بھارت نے چین سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے کورونا اسکریننگ لازمی قرار دے دی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق چین میں اس وقت کورونا کے کیسز بڑی تعداد میں سامنے آرہے ہیں، اس صورتحال پر متعدد ممالک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چین میں سامنے آنے والے کورونا کے نئے ویریئنٹس کے اپنے ملک میں پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکی حکام نے کہا کہ وہ چین سے آنے والے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ بھارت، جاپان، ملائیشیا اور اٹلی نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹنگ لازمی کردی ہے۔

چین نے معیشت کو درپیش چیلنجز اور شدید احتجاج کے بعد اپنی ’زیرو کووڈ پالیسی‘ تبدیل کرتے ہوئے کورونا کی روک تھام کے لیے عائد سخت پابندیوں میں نرمی کردی تھی جس کے بعد سے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ وانگ وین بِن نے کہا کہ ’اس وقت چین میں کورونا وبا کی صورتحال مجموعی طور پر قابو میں ہے‘، انہوں نے مغربی ممالک اور میڈیا پر صوتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے چین میں کورونا کیسز کے اضافے کے حوالے سے مغربی میڈیا کی رپورٹنگ کو مکمل طور پر متعصب قرار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024