• KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

شائع December 28, 2022
شرجیل خان کو بھی شامل کرلیا گیا جنہوں نے 2017 میں آخری میچ کھیلا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی
شرجیل خان کو بھی شامل کرلیا گیا جنہوں نے 2017 میں آخری میچ کھیلا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچوں کی ایک روزہ سیریز کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ سپر لیگ کے تینوں میچ نیشنل بینک کرکٹ ارینا کراچی میں 9، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سلیکٹرز ٹیسٹ کے بعد شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز کے لیے 16 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان اس وقت جاری پاکستان کپ کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کریں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 جنوری کے دوران کھیلا جائے گا۔

ایک روزہ سیریز کے لیے اوپنر شرجیل خان کو بھی شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے جنوری 2017 میں اپنا 25 واں اور آخری ایک روزہ میچ کھیلا تھا۔

شان مسعود بھی ان ممکنہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جن کا اعلان عبوری سلیکٹرز نے کیا ہے، شان نے 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔

ممکنہ اسکواڈ میں 6 ایسے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے تاحال ایک روزہ میچ میں ڈیبیو نہیں کیا، ان میں ابرار احمد، عامر جمال، احسان اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

اسکواڈ میں تجربہ کار بلے باز فخرزمان، خوشدل شاہ اور نیدرلینڈز کے خلاف سیریز میں شامل زاہد محمود کو شامل نہیں کیا گیا۔

اسٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی زخمی ہونے کی وجہ سے جگہ نہیں بنا پائے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:

بابراعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عامر جمال، حارث رؤف، حسن علی، احسان اللہ، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہنواز دھانی، شان مسعود، شرجیل خان، طیب طاہر

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024