• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ملک بھر میں شدید دھند کے سبب زمینی و فضائی سفر کا نظام بُری طرح متاثر

شائع December 28, 2022
کئی شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ متاثر رہا—فائل فوٹو: رائٹرز
کئی شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ متاثر رہا—فائل فوٹو: رائٹرز

دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں زمینی اور فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر رہا جہاں 4 بین الاقوامی پروازوں کو لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ کئی ٹرینیں منزل پر پہنچنے میں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی فلائٹ نمبر پی کے-248 سعودی عرب کے شہر دمان سے لاہور، پی کے-224 دبئی سے فیصل آباد، پی کے-716 مدینہ سے لاہور براستہ کراچی اور پی کے-244 دمان سے سیالکوٹ کی پروازوں کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک ملتان ایئرپورٹ اور سہ پہر 4 بجے تک لاہور میں علامہ اقبال ایئرپورٹ پر حدنگاہ بہت کم تھی، انہوں نے مسافروں کو ہدایت کی کہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے ایئرلائن سے فلائٹ کی معلومات حاصل کرلیں۔

فلائٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے www.caapakistan.com.pk پر جاکر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں یا پھر 114 یا 0800 00114 اور 111 222 114 پر کال کرسکتے ہیں۔

ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار

ملک کے شمالی اضلاع میں دھند کے باعث متعدد ٹرینیں کراچی پہنچنے میں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔

پاکستان ایکسپریس دوپہر ایک بجر 30 منٹ پر پہنچنے کے بجائے دوپہر 3 بجے 10 منٹ پر کراچی پہنچی، پاکستان بزنس ایکسپریس سہ پہر 4 بجے پہنچنے کے بجائے 4 بجکر 45 منٹ پر پہنچی جبکہ خیبر میل رات 10 بجکر 15 منٹ پر پہنچنے کے بجائے رات 11 بجے پہنچی، اس کے علاوہ سکھر ایکسپریس رات 11 بجکر 15 منٹ پر پہنچنے کے بجائے رات 12 بجکر 15 منٹ پر پہنچ سکی۔

پاکستان ریلوے نے ٹرین کی تاخیر پر مسافروں سے معذرت کی اور یقین دہانی کروائی کہ باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر کراچی پہنچیں گی۔

موٹر وے بند

کئی شہروں میں دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

موٹر وے ترجمان کے مطابق پشاور ٹول پلازہ سے خیبرپختونخوا میں رشاکائی انٹرچینج تک موٹر وے (ایم ون) سیکشن، لاہور میں ایم ٹو سے کوٹ مومن، لاہور ملتان موٹر وے (ایم تھری) میں فیض پور سے ڈرخانہ تک، ایم فور میں شیر شاہ سے عبدالحکیم تک، ایم فائو میں شیر شاہ سے حاضیر پور اور ایم گیارہ میں لاہور سے سمبرایال تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہی۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ڈرائیور سفر کرنے کے لیے فرینڈ ٹرنک روڈ کا راستہ اختیار کریں، انہوں نےمسافروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسافر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کھلی رکھیں۔

پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر دھند اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک شدید متاثر رہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024