• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

طوبیٰ انور کا موبائل نمبر لیک، نامناسب پیغامات موصول

شائع December 27, 2022

ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور نے انکشاف کیا ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے ان کا موبائل نمبر لیک کردیا، جس کے بعد انہیں متعدد انجان نمبروں سے انتہائی نامناسب اور نفرت انگیز پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

طوبیٰ انور نے اپنی متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں انکشاف کیا کہ ان کا موبائل نمبر کافی دن پہلے کسی شخص نے لیک کردیا تھا اور انہیں متعدد نئے نمبروں سے مسلسل بے شمار نامناسب اور نفرت انگیز پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ ایسا کرنے والے افراد کے پاس فضول کا وقت کہاں سے آتا ہے اور وہ کس طرح ایسے کاموں میں اپنی توانائی ضائع کرتے ہیں جو دوسروں کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔

طوبی انور نے لکھا کہ وہ نامناسب اور توہین آمیز زبان پر مشتمل پیغامات موصول ہونے کے بعد خود کو بے بس اور بیمار محسوس کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں موصول ہونے والے پیغامات میں استعمال کی گئی زبان اس قدر غلیط اور نامناسب ہے کہ وہ ان کے اسکرین شاٹ بھی شیئر نہیں کر سکتیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے لکھا کہ وہ متعدد ماہ سے مذکورہ عمل کو برداشت کر رہی ہیں اور ان کا نمبر لیک کرنا کسی بھی ذاتی شخصیت کی نجی زندگی کے خلاف ہے اور یہ عمل انتہائی بیہودہ اور دوسروں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والا ہے۔

طوبی انور نے لکھا کہ انہیں شک ہے کہ انہیں جن متعدد انجان نمبروں سے نفرت انگیز اور نامناسب پیغامات بھیجے جا رہے ہیں، ان میں سے کچھ نمبرز کے حامل افراد مسلسل ان کی نگرانی کر رہے ہیں اور وہ کبھی بھی انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے انجان نمبروں سے خود کو موصول ہونے والے پیغامات کو پریشانی کا سبب قرار دیا۔

طوبی انور نے پیغامات بھیجنے والوں کے لیے لکھا کہ جو کوئی بھی ان کے ساتھ مذکورہ عمل کر رہا ہے، وہ یہ جان لیں کہ یہ انتہائی غلط کام ہے اور اس سے کسی کی پریشانی بڑھ بھی سکتی ہے، انہیں کسی کی ذاتی زندگی اور معلومات کو یہ شیئر کرکے دوسروں کو ہراساں کرنا بند کرنا چاہئیے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اگرچہ اداکارہ نے بتایا کہ ان کا نمبر لیک کرکے انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں، تاہم انہوں نے کسی بھی میسیج کا اسکرین شاٹ شیئر نہیں کیا۔

خیال رہے کہ طوبیٰ انور نے مذہبی اسکالر عامر لیاقت سے 2018 کے وسط میں خفیہ شادی کی تھی، جس کا عامر لیاقت نے 2020 میں اعتراف کیا تھا۔

دونوں کے درمیان 2021 کے اختتام تک اختلافات کی خبریں سامنے آئیں اور فروری 2022 میں طوبٰی انور نے عامر لیاقت سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔

دونوں کی عمر میں نمایاں فرق تھا،جس وجہ سے ان کی شادی پر تنقید بھی کی جاتی رہی اور طوبیٰ انور سے عامر لیاقت کی دوسری شادی تھی، اس سے قبل انہوں نے ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے کی تھی، جن سے انہیں دو بچے بھی تھے۔

طوبیٰ انور سے خلع کے بعد اسی ماہ یعنی فروری 2022 میں عامر لیاقت نے 18 سالہ لڑکی دانیہ ملک سے شادی کی تھی مگر شادی کے چند ماہ بعد ہی ان میں اختلافات ہوگئے تھے اور دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی لگائے اور بعد ازاں جون میں عامر لیاقت انتقال کر گئے تھے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024