• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’میں اچھی گرل فرینڈ نہیں ہوں‘ نظم پڑھنے پر بھارتی شاعرہ کو تنقید کا سامنا

شائع December 26, 2022
اداکارہ نے پہلی بار 9 ماہ قبل نظم کی ویڈیو شیئر کی تھی—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے پہلی بار 9 ماہ قبل نظم کی ویڈیو شیئر کی تھی—اسکرین شاٹ

بھارتی اداکارہ، ماڈل، لکھاری و شاعرہ پریا ملک کو ’میں اچھی گرل فرینڈ نہیں ہوں‘ نظم پڑھنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

پریا ملک بھارتی ریاست اترکھنڈ کے دارالحکومت دہرہ دون میں پیدا ہوئیں، تاہم انہوں نے زندگی کا بیشتر حصہ آسٹریلیا میں گزارا۔

انہوں نے آسٹریلیا کے ہی ریئلٹی شو ’بگ برادر‘ میں 2011 میں شرکت کی، جس کے بعد انہوں نے اسی شو کے ہندی ورژن ’بگ باس‘ میں بھی شرکت کی اور وہیں سے انہوں نے شہرت بٹوری۔

پریا ملک نے بگ باس میں شرکت کے بعد ماڈلنگ اور اداکاری کے علاوہ شاعری اور لکھنے کا کام بھی جاری رکھا اور وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں۔

حال ہی میں انہون نے ایک انگریزی کی نظم اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جسے بعد ازاں دوسرے لوگوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کرکے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

پریا ملک نے 17 دسمبر کو انسٹاگرام پر انگریزی کی نظم ’آئی ایم ناٹ اے کول گرل فرینڈ‘ کی ویڈیو شیئر کی۔

مذکورہ نظم میں محبوبا کی کچھ عادتوں کا ذکر ہے اور ساتھ ہی ان کی کچھ امیدوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے جو کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ میں رکھتی ہیں۔

نظم میں ایک گرل فرینڈ کی عادات بتائی گئیں ہیں کہ وہ دن میں ایک نہیں، تین، چار بھی نہیں بلکہ 15 بار تک اپنے بوائے فرینڈ کو کالز کریں گی اور بار بار انہیں میسیجز بھی بھیجیں گی۔

نظم میں بتایا گیا ہے کہ گرل فرینڈ اپنے بوائے فرینڈ کو بار بار میسیج کرکے ان سے پوچھے گی کہ وہ کیا کر رہے ہیں، کہاں ہیں، کس کے ساتھ ہیں، کب آئیں گے اور کدھر ہیں وغیرہ وغیرہ۔

ساتھ ہی ذکر کیا گیا ہے کہ ایسے ہی گرل فرینڈ اپنے بوائے فرینڈ کو کہتی ہے کہ وہ ان کی والدہ، والد اور ان تمام لڑکیوں کے والدین سے بھی ملنا چاہیں گی جن سے کبھی ان کے بوائے فرینڈ نے محبت کی ہوگی۔

نظم میں بتایا گیا ہے کہ ان سب باتوں کے باوجود گرل فرینڈ کو یہ امید ہوتی ہے کہ ان کے بوائے فرینڈ کسی اور سے تعلق نہیں رکھیں گے اور ان کے ہر میسیج کا فوری جواب دیں گے اور یہ کہ ان سے وہ بولی وڈ طرز کی محبت کی امید بھی رکھتی ہیں۔

نظم میں شاعرہ محبوبا کی سب باتیں بتاتے ہوئے بار بار یہ بھی کہتی ہیں کہ وہ ’ کیوں کہ اچھی محبوبا نہیں ہیں‘

پریا ملک کی مذکورہ نظم کو لوگوں نے ٹوئٹر پر شیئر کرکے ان پر تنقید کی اور ان کی شاعری کو بیہودہ اور برداشت سے باہر قرار دیا۔

لوگوں نے ٹوئٹس کرتے ہوئے پریا ملک کی جانب سے پڑھی جانے والی شاعری کو خلاف فطرت اور محبت بھی قرار دیا۔

بعض لوگوں نے ان کی شاعری کو ڈپریشن اور پریشانی کا سبب قرار دیا، کچھ لوگوں نے اسے اضطراب کو اگلی سطح پر لے جانے جیسی شاعری بھی کہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024