• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

میرپورٹیسٹ: سنسنی خیز مقابلے میں بنگلہ دیش کو شکست، بھارت کا سیریز میں کلین سوئپ

شائع December 25, 2022
بھارت کے چیتیشور پجارا جنہوں نے 2 میچوں میں ایک سنچری کے ساتھ مجموعی طور پر 222 رنز بنائے، انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فوٹو:اے ایف پی
بھارت کے چیتیشور پجارا جنہوں نے 2 میچوں میں ایک سنچری کے ساتھ مجموعی طور پر 222 رنز بنائے، انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فوٹو:اے ایف پی

روی چندرن ایشون اور شریاس آئیر کی شاندار کارکردگی کے باعث بھارت نے بنگلہ دیش کو لو اسکورنگ سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے کلین سویپ مکمل کرلیا۔

اسپنر کےلیے سازگار ٹرننگ ٹریک پر جہاں بال بہت نیچے رہ رہا تھا 145 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارت اس وقت شدید دباؤ میں تھا جب کہ اس کا ٹاپ آرڈر ناکام ہوگیا اور گزشتہ روز کھیل کے اختتام تک اس کے 4 بلے باز صرف 37 رن کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔

میچ کے چوتھے رز 45 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے بھارت نے دوبارہ اپنی اننگز کا آغاز کیا تومہمان ٹیم کو سیریز میں کلین سوئپ کرنے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کے اپنے امکانات کو بڑھانے کے لیے 100 رنز درکار تھے۔

لیکن مہمان ٹیم کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا جب شکیب الحسن نے جادیو اونادکٹ کو پویلین بھیجا جس کے بعد مہدی حسن نے ریشبھ پنٹ اور اکشر پٹیل کو میدان بدر کردیا اور بھارت کے 74 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

روی چندرن ایشون بھی فوری طورپر آؤٹ ہوسکتے تھے لیکن مومن الحق نے اس وقت ان کا کیچ چھوڑا جب انہوں نے صرف ایک رن ہی بنایا تھا۔

بنگلہ دیش کو یہ کیچ چھوڑنا بہت مہنگا پڑا، یہ موقع ملنے کے بعد روی چندرن ایشون نے ناٹ آؤٹ 42 رنز بنائے اور جو 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہنے والے شریاس آئیر کے ساتھ فتح گر 71 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔

دونوں کھلاڑیوں نے دباؤ کا سامنا کیا اور بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کے ناقابل شکست ٹیسٹ ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے لیے پر عزم بیٹنگ کرتے ہوئے ڈٹ رہے۔

روی چندرن ایشون نے بھارت کو ہدف کے قریب لانے کے لیے مہدی حسن کو چھکا لگایا اور پھر لگاتار باؤنڈریز لگا کر اپنی ٹیم کی فتح پر مہر لگادی۔

جیت کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی کپتان کے ایل راہول نے کہا کہ ہمیشہ یہ یقین ہوتا ہے کہ کوئی کھلاڑے ذمے داری لے گا اور کام کر دکھائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ لیکن اس طرح کی صوتحال میں گھبراٹ ہونا فطری ہے اور اسی طرح کی کچھ گھبراہٹ اور تناؤ کی کیفیت ڈریسنگ روم میں بھی تھی، میں جھوٹ نہیں بولوں گا کہ ڈریسنگ روم میں کوئی تناؤ نہیں تھا اور سب کچھ پرسکون تھا۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہیں سوچا تھا کہ اس ہدف کا تعاقب آسان ہوگا، ہم جانتے تھے یہ مشکل ہوگا اور ہمیں یہ رنز حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی۔

آف اسپنر مہدی حسن نے 63 دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا بنگلہ دیش کو یادگار فتح کے قریب لے گئے، بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے بھی ان کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت اچھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلی اور یہ ہی وہ چیز ہے جسے شائقین پسند کرتے ہیں۔

شکیب الحسن نے کہا کہ ہم نے جس طرح سے ان 2 ٹیسٹ میچوں میں مقابلہ کیا وہ متاثر کن تھا، مجھے یقین ہے ہم کھیل میں مزید بہتری لا سکتے ہیں، امید ہے آئندہ سال بنگلہ دیش کرکٹ خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مختلف اور بہتر ثابت ہوگا۔

روی چندر ایشون جنہوں نے میچ میں 6 وکٹیں بھی حاصل کیں کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بھارت کے چیتیشور پجارا جنہوں نے 2 میچوں میں ایک سنچری کے ساتھ مجموعی طور پر 222 رنز بنائے، انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس دورے کے دوران بھارتی ٹیم فٹنس مسائل کی وجہ سے کئی فرنٹ لائن کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم تھی، عدم دستیاب کھلاڑیوں میں ٹیم کے مستقل کپتان روہت شرما بھی شامل تھے۔

بنگلہ دیش نے بھارت کو ایک روزہ عالمی میجز کی سیریز میں 2-1 سے شسکت دے دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024