• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ٹوئٹر پر ’ویوز‘ فیچر متعارف

شائع December 23, 2022
—فوٹو: ٹیک کرنچ
—فوٹو: ٹیک کرنچ

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے خاموشی سے ’ویوز‘ کا فیچر متعارف کرادیا، جس کے بعد اب ہر ٹوئٹ کو دیکھنے یا پڑھنے والے افراد کی تعداد معلوم ہوجائے گی۔

اس سے قبل ٹوئٹر پر صرف ’ویوز‘ کا فیچر ویڈیوز کے لیے کام کرتا تھا، یعنی پہلے ویڈیوز کو دیکھنے والے افراد کا علم ہوجاتا تھا لیکن اب ہر ٹوئٹ کو دیکھنے یا پڑھنے والے کا علم ہوگا۔

ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں ’ویوز‘ فیچر کو پیش کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد دنیا بھر کے صارفین کے اکاؤنتس پر مذکورہ فیچر آن ہوگیا۔

’ویوز‘ فیچر ہر ٹوئٹ پر کمنٹس کے آئیکون سے پہلے نظر آتا ہے اور ’ویوز‘ کے آئیکون پر ان افراد کی تعداد لکھی آتی ہے، جن افراد نے ٹوئٹ کو دیکھا یا پڑھا ہوگا۔

اگرچہ مذکورہ فیچر سے ٹوئٹ کو دیکھنے والے افراد کی تعداد معلوم ہوجاتی ہے، تاہم اس کے تحت اس بات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ دیکھنے والے افراد میں سے کتنے افراد نے ٹوئٹ کو پڑھا۔

ایلون مسک نے مذکورہ فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عام طور پر ٹوئٹر پر موجود 90 فیصد لوگ اپنی اسکرین پر آنے والی ٹوئٹ کو پڑھتے ہیں مگر اسے لائیک نہیں کرتے۔

ان کے مطابق لوگ ٹوئٹ کو پڑھ کر گزر جاتے ہیں مگر اس پر کمنٹس نہیں کرتے اور نہ ہی اسے ری ٹوئٹ کرتے ہیں۔

ایک اور مختصر ٹوئٹ میں ایلون مسک نے بتایا کہ ہر ٹوئٹ پسند کیے جانے یا کمنٹس وصول کرنے سے 100 فیصد زیادہ دیکھی اور پڑھی جاتی ہے مگر لوگ اس کا اظہار نہیں کرتے۔

ٹوئٹ ویوز لائیک سے پہلے دکھائی دیتے ہیں—اسکرین شاٹ
ٹوئٹ ویوز لائیک سے پہلے دکھائی دیتے ہیں—اسکرین شاٹ

اس سے قبل ٹوئٹر پر ٹوئٹ اینالیٹکس نامی فیچر کے تحت صارفین اپنی ٹوئٹ پر امپریشنز، انگیجمنٹ، پروفائل وزٹس اور ٹوئٹ کے بعد فالو کرنے والے افراد کی تعداد کو معلوم کر سکتے تھے۔

ٹوئٹ اینالیٹکس کا فیچر اس وقت تمام صارفین استعمال کرسکتے ہیں اور ہر صارف کو اپنے ہی اینالٹیکس تک رسائی ہوتی ہے۔

ہر صارف کو صرف اپنے ٹوئٹ اینالیٹکس تک رسائی ہوتی ہے—اسکرین شاٹ
ہر صارف کو صرف اپنے ٹوئٹ اینالیٹکس تک رسائی ہوتی ہے—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024