• KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm
  • KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm

بھارت: فوجیوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی، تین افسران سمیت 16 اہلکار ہلاک

شائع December 23, 2022
حادثے کا شکار گاڑی فوجی قافلے کا حصہ تھی— فوٹو: ہندوستان ٹائمز
حادثے کا شکار گاڑی فوجی قافلے کا حصہ تھی— فوٹو: ہندوستان ٹائمز

بھارتی ریاست سِکم میں بھارتی فوج کی گاڑی سڑک سے پھسل کر بھاری پتھروں سے ٹکراتے ہوئے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین افسران سمیت 16 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سکم میں فوجی ٹرک راستے سے پھسل کر پتھروں سے ٹکرا کر کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں تین جونیئر کمیشنڈ افسران سمیت 16 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں کی تین گاڑیوں کا قافلہ چتن سے ٹھنگو کی طرف جارہا تھا اور زیما کے علاقے میں گاڑیوں کو موڑا جارہا تھا کہ اس دوران روڈ سے پھسل کر ایک گاڑی کھائی میں جاگری۔

خیال رہے کہ سکم بھارت کی شمالی مشرقی ریاست ہے جس کی سرحد بھوٹان سے ملتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں لداخ میں بھارتی فوج کی گاڑی دریائے شیوک کے قریب سڑک سے پھسل کر دریا میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا کہ 26 اہلکاروں کا قافلہ پرتاپور میں ٹرانزٹ کیمپ سے سب سیکٹر حنیف جارہا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ تھوئس سے تقریباً 25 کلومیٹر دور مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے گاڑی سڑک سے پھسل کر دریائے شیوک میں 50 سے 60 فٹ گہرائی میں جاگری تھی، جس سے گاڑی میں موجود تمام اہلکار زخمی ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024