• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم ’بے بی لیشس‘ کا ٹیزر جاری

شائع December 22, 2022

ماضی کی مقبول شوبز رومانوی جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کے درمیان طلاق کے ڈھائی سال بعد ان کی جلد آنے والی پہلی رومانٹک فلم ’بے بی لیشس‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری اگرچہ ماضی میں بھی ایک ساتھ اسکرین پر کام کر چکے ہیں اور حقیقی زندگی میں بھی رومانس کرچکے ہیں لیکن اب وہ طلاق کے دو سال بعد رومانوی فلم ’بے بی لیشس‘ (Babylicious) میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

دونوں کے درمیان فروری 2020 میں شادی کے 8 سال بعد طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے 2012 میں پسند کی شادی کی تھی اور ان کا شمار بہترین رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا۔

طلاق کے چند ہفتوں بعد ہی شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی اور انہیں رواں سال ایک بیٹی بھی ہوئی تھی جب کہ سائرہ یوسف نے تاحال دوسری شادی نہیں کی لیکن وہ بھی مستقبل میں رشتہ ازدواج میں بندھنے کا اشارہ دے چکی ہیں۔

طلاق کے بعد اگرچہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری الگ الگ ڈراموں اور فلموں میں دکھائی دیتے رہے ہیں لیکن اب دونوں ایک ساتھ رومانوی فلم میں دکھائی دیں گے۔

گزشتہ ہفتے سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے اپنی فلم ’بے بی لیشس‘ کی پہلی جھلک جاری کی تھی، جسے لوگوں نے کافی سراہا تھا۔

اور اب دونوں فلم کا ٹیزر جاری کردیا، جسے شائقین نے دیکھ کر اگرچہ فلم کی تعریفیں کیں، تاہم ساتھ ہی مداحوں نے دونوں شخصیات کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا کہ ان کی شادی ٹوٹ گئی۔

مختصر دورانیے کے ٹیزر میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کو رومانوی جوڑی کے طور پر دکھایا گیا اور ان کے درمیان رومانوی مناظر کو بھی ٹیزر کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں فلم میں شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

ٹیزر کو سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری دونوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024