• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اب شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہوں، عائشہ عمر

شائع December 22, 2022
بچوں کو گود بھی لوں گی، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
بچوں کو گود بھی لوں گی، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے واضح کیا ہے کہ اب ان کی زندگی انتہائی سکون سے گزر رہی ہے، انہیں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں، اسی لیے اب وہ شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں۔

عائشہ عمر ماضی میں بھی شادی سے متعلق بات کر چکی ہیں اور اس وقت وہ بتا چکی تھیں کہ فی الحال انہیں شادی کی ضرورت نہیں، جب ہوگی تو وہ کرلیں گی۔

علاوہ ازیں وہ ماضی میں اپنے ہونے والے بچوں کی تربیت سے متعلق بھی کھل کر بات کر چکی ہیں اور بتا چکی تھیں کہ ان کے مستقبل کے بچے اگر بیٹے ہوں گے تو آج کل کے لڑکوں سے کافی تبدیل ہوں گے اور وہ ان کی منفرد انداز میں تربیت کریں گی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ ان کے مستقبل کے بیٹے سنجیدہ، نرم مزاج اور دوسروں کا احترام کرنے والے ہوں گے۔

عائشہ عمر نے لکھا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی اس طرح پرورش کریں گی کہ وہ خود ایک ماں کی طرح اپنی اولاد کی پرورش کریں گے اور ساتھ ہی انہیں اس بات کا پابند بنائیں گی کہ وہ اپنے ہر عمل کا حساب دیں۔

اور اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ جلد سے جلد شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں۔

شوبز ویب سائٹ ’سم تھنگ ہاٹ‘ سے بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے ماضی میں کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ بولڈ فوٹوشوٹ کروانے پر بھی بات کی اور بتایا کہ ان کے فوٹوشوٹ پر بھارتی میڈیا نے تنازع کھڑا کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ سرحد پار کی میڈیا کو ان کے فوٹوشوٹ کی سمجھ نہیں آئی اور وہاں کی میڈیا نے ان کی تصاویر کو ایڈٹ کرکے ان کا اسکینڈل بنانے کی کوشش کی۔

دوران انٹرویو عائشہ عمر نے خود کو ایک پرفارمر اور دوسروں کو تفریح فراہم کرنے والا شخص قرار دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کیریئر میں بہت ساری ناکامیاں اور کامیابیاں دیکھیں اور اب وہ اچھے مقام پر سکون بھری زندگی گزار رہی ہیں، خدا کا شکر ہے کہ انہیں کوئی ڈپریشن یا پریشانی نہیں۔

عائشہ عمر نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ بطور ماں زندگی گزارنا چاہتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی شادی جلد ہوجائے اور ان کے ہاں بچے بھی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جہاں وہ شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں، وہیں ان کی یہ خواہش بھی ہے کہ وہ دو بچوں کو گود لیں گی۔

اگرچہ عائشہ عمر نے کہا کہ وہ شادی کرکے ماں بننے کی خواہش مند ہیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے شادی کے لیے کوئی شخص پسند کر رکھا ہے یا نہیں یا پھر وہ کب تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024