• KHI: Fajr 5:41am Sunrise 7:02am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:57am
  • KHI: Fajr 5:41am Sunrise 7:02am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:57am

سام سنگ گلیکسی ’ایس 23‘ آئندہ برس فروری میں متعارف ہونے کا امکان

شائع December 22, 2022
—فائل فوٹو سام سنگ ایس 22
—فائل فوٹو سام سنگ ایس 22

خبریں ہیں کہ جنوبی کورین کمپنی ’سام سنگ‘ اپنا اب تک کا بہترین فون گلیکسی ایس 23 رواں برس نہیں بلکہ آئندہ برس فروری کے آغاز میں متعارف کرائے گی۔

امکانات تھے کہ سام سنگ 2022 کے اختتام تک اپنا فون متعارف کرائے گی، تاہم اب رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ’گلیکسی ایس 23‘ کو فروری 2023 میں پیش کیا جائے گا۔

سام سنگ ہمیشہ اپنے فون ایپل کے آئی فون کے بعد ہی پیش کرتا ہے اور عام طور پر کمپنی جنوری یا فرروی میں ہی فونز کو متعارف کراتی ہے۔

اس بار گلیکسی ایس 23 سے متعلق متعدد خبریں سامنے آ چکی ہیں، تاہم کمپنی نے فون کے فیچرز اور اسے پیش کرنے سے متعلق کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا۔

اب موبائل فونز اور موبائل کمپنیز سے متعلق لیکس کرنے والے دو اہم ترین ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گلیکسی ایس 23 کو یکم فروری 2023 کو پیش کیا جائے گا۔

آئیس یونیورس کے اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کی گئی کہ سام سنگ کو یکم فروری کو پیش کیے جانے کا امکان ہے اور اسی ٹوئٹ پر اسٹیو ایچ نے کمنٹ کرتے ہوئے خبر کو سچا قرار دیا۔

اگر کمپنی اس بار یکم فروری کو فون کو پیش کرتی ہے تو کمپنی گزشتہ سال کے مقابلے اس بار ایک ہفتہ قبل گلیکسی ایس سیریز کے فون کو پیش کرے گی، کیوں کہ سال 2022 میں ایس 22 کو فروری کے وسط میں پیش کیا گیا تھا۔

گلیکسی ایس 23 سے متعلق اب تک سامنے آنے والی معلومات کے مطابق اس بار فون میں 200 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا جائے گا اور یہ کیمرا جدید ٹیکنالوجی اور سینسرز سے لیس ہوگا، جس کا رزلٹ آئی فون کے کیمرے سے بھی بہتر ہوگا۔

لیک ہونے والی معلومات کے مطابق فون میں 5000 ایم اے ایچ کی اپڈیٹ ٹیکنالوجی کی طاقتور بیٹری دی جائے گی جب کہ اس کی اسکرین 8۔6 انچ رکھے جانے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں کمپنی نے ’ایس 23‘ میں اپڈیٹ ٹیکنالوجی کی اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 2 کی چپ دیے جانے کا امکان ہے، ساتھ ہی اس میں فنگر پرنٹ سمیت کیمرا ٹیکنالوجی کو بھی اپڈیٹ کیے جانے کی خبریں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024