• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’بے شرم رنگ‘ کے بعد ’جھومے جو پٹھان‘ کے چرچے

شائع December 22, 2022
گانے کو 22 دسمبر کو ریلیز کیا گیا—اسکرین شاٹ
گانے کو 22 دسمبر کو ریلیز کیا گیا—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ اور ڈمپل گرل کہلائی جانے والی دپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کا دوسرا گانا ’جھومے جو پٹھان‘ ریلیز ہوتے ہی مشہور ہوگیا۔

’پٹھان‘ کو آئندہ ماہ جنوری میں بھارت کے یوم جمہوریہ پر ریلیز کیا جائے گا، تاہم وہاں کے ہندو انتہاپسندوں نے اس کی ریلیز کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔

’پٹھان‘ کے پہلے گانے ’بے شرم رنگ‘ کو رواں ماہ 12 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے اب تک 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

’بے شرم رنگ‘ کی ریلیز پر وہاں کے ہندوؤں نے احتجاج کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

انتہاپسند ہندوؤں کے مطابق ’بے شرم رنگ‘ میں دپیکا پڈوکون کو ہندوؤں کے لیے مقدس سمجھے جانے والے زعفرانی رنگ کا لباس پہنا کر ان سے نیم عریاں رقص کروایا گیا۔

انتہاپسندوؤں نے ’بے شرم رنگ‘ کو جواز بناکر شاہ رخ خان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کی فلم کے خلاف بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلایا اور دھمکی دی کہ اگر فلم کو ریلیز کیا گیا تو ملک بھر میں مظاہرے شروع کیے جائیں گے۔

انتہاپسند ہندوؤں کے احتجاج کے باوجود فلم کی ٹیم نے ’پٹھان‘ کو مقررہ وقت پر ریلیز کرنے کا اعادہ کیا ہے اور اب اسی فلم کے دوسرے گانے کو ریلیز کردیا گیا۔

’جھومے جو پٹھان‘ میں بھی دپیکا پڈوکون کو نیم عریاں لباس میں رقص کرتے دکھایا گیا ہے، تاہم اس بار انہیں گانے میں زعفرانی رنگ کے بجائے ہرے رنگ کا لباس پہنایا گیا ہے۔

’جھومے جو پٹھان‘ میں دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کو رومانوی انداز میں رقص کرتے دکھایا گیا ہے اور شائقین نے بھی ان کے ڈانس کو پسند کیا۔

گانے کی موسیقی کو پارٹی طرز کے گانوں کی میوزک کی طرح قرار دیا گیا اور لوگوں نے دپیکا پڈوکون سمیت شاہ رخ خان کے رقص کی بھی تعریفیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024