• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

لاہور میں دھند کے باعث بین الاقوامی فلائٹس جزوی طور پر اسلام آباد منتقل

شائع December 22, 2022
پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ جیسے ہی دھند کے حالات بہتر ہوں گے، لاہور میں آپریشن بحال کر دیا جائے گا— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ جیسے ہی دھند کے حالات بہتر ہوں گے، لاہور میں آپریشن بحال کر دیا جائے گا— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

لاہور میں حدنگاہ میں کمی اور دھند کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے تمام بین الاقوامی فلائٹ آپریشنز رات 10 سے دن 11 بجے کے درمیان پنجاب کے دارالحکومت سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے بتایا کہ ان اوقات میں پروازوں کی ری شیڈولنگ عارضی ہے اور جیسے ہی دھند کے حالات بہتر ہوں گے ان کے اوقات کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بدھ کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ دھند کی وجہ سے رات 10 بجے سے دن 11 بجے کے درمیان بین الاقوامی پروازوں کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلام آباد منتقل کیا گیا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس اقدام کا مقصد فضائی حفاظت کو یقینی بنانا اور مسافروں کو طویل انتظار کی مشکل سے بچانا ہے۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ پروازوں کی بروقت معلومات کے لیے ایئر ٹریولرز کے ساتھ ساتھ مسافروں کو لینے یا چھوڑنے کے لیے ہوائی اڈے پر آنے والوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پی آئی اے کے کال سینٹر 786786111 پر رابطہ کریں تاکہ انہیں کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے پرواز کے اوقات میں تبدیلی کے بارے میں بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے واضح کیا کہ فلائٹ آپریشنز کی منتقلی کا انتظام عارضی بنیادوں پر کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو ’طویل انتظار‘ کی زحمت سے بچایا جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی دھند کے حالات بہتر ہوں گے، لاہور میں آپریشن بحال کر دیا جائے گا۔

موٹروے کی بندش

دھند کے باعث ناصرف ہوائی سفر بلکہ جی ٹی روڈ اور موٹر وے استعمال کرنے والی گاڑیوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈی آئی جی موٹروے پولیس (نارتھ زون) نے ڈان کو بتایا کہ دھند کی شدت کے باعث کوٹ مومن سے فیصل آباد تک موٹروے کا سیکشن بند کر دیا گیا تھا، جو بدھ کی شام 6 بجے کے قریب بڑھنا شروع ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ موٹر وے کی بندش کا انحصار عام طور پر دھند کی وجہ سے حدنگاہ پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید دھند کی وجہ سے پشاور برہان شاہراہ پر بھی مسائل پیدا ہوئے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق دھند کے باعث سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے پہلے ہی بند کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

تاہم، ضروری سفر کی صورت میں، ڈرائیوروں کو فوگ لائٹس کا استعمال کرنا چاہیے اور بیک لائٹس اور وائپرز کے کام کو یقینی بنانا چاہیے اور سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لینی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024