• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نجم سیٹھی ایک مرتبہ پھر پی سی بی چیئرمین بن رہے ہیں؟

شائع December 20, 2022
نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی—فوٹو: عمران صدیق ٹوئٹر
نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی—فوٹو: عمران صدیق ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا جبکہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ نجم سیٹھی کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بنایا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافیوں کی جانب سے چند روز قبل سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تصاویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دوبارہ اس عہدے پر فائز ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ لاہور کے موقع پر نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ نے ان سے ملاقات کی۔

اس ضمن میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

اس سے قبل رواں برس اپیل میں رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ رمیز راجا بطور چیئرمین پی سی بی عہدے پر کام جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ نئے وزیر اعظم کا ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے برتاؤ کی بنیاد پر کریں گے جبکہ وزیراعظم پاکستان کے پاس قومی کرکٹ بورڈ کا سربراہ مقرر کرنے کا اختیار ہے۔

یاد رہے کہ 2014 میں مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے نجم سیٹھی پی سی بی کوپی سی بی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

بعد ازاں 2018 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت آئی تو انہیں مستعفی ہونا پڑا اور ان کی جگہ احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی مقرر کیا گیا تھا۔

نجم سیٹھی نے پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز کیا اورملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے اقدامات کیے تھے۔

پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی شان دار کامیابی کے بعد لیگ کے اگلے دونوں ایڈیشن پہلے سے زیادہ کامیاب ثابت ہوئے اور پی ایس ایل نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کو بہترین کھلاڑی فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

پی سی بی کے سربراہ کے طور پر ان کے دور میں آئی سی سی ورلڈ الیون، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

نجم سیٹھی کو 2018 میں مستعفی ہونے سے قبل اگست 2017 میں بورڈ آف گورنرز کے 10 اراکین نے متفقہ طور پر 3سال کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024